21 April 2010 - 17:30
News ID: 1222
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی قرآن کریم کی عظمت و اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : یہ آسمانی کتاب ایک ناشناختہ گوھر ہے کہ مطھرون کے علاوہ کوئی بھی اس تک نہی پہونچ سکتا ۔
آيت الله وحيد خراساني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے اپنے تفسیر کے درس میں جو ھر چہارشنبہ کو طلاب و علماء کی شرکت کے ساتھ مسجد اعظم قم ایران میں انعقاد پاتا ہے قرآن کریم کے سورہ یاسین کی آیتوں کی تفسیر کرتے ہوئے اظہار کیا : اس آیہ میں جو قسم ہے اس کی حقیقت روشن ہونے کے لئے ضروری ہے کہ موصوف و صفت کو پہچانا جائے اس کے شناخت کے بغیر اس قسم کی حقیقت کو جاننا ممکن نہی ہے ۔ 

انہوں نے تاکید کی : قرآن کریم میں جو قسم موجود ہیں وہ تمام کے تمام  مختلف قسم کے ہیں اور الگ الگ خصوصیت کے مالک ہیں اور اس مسئلہ کی حقیقت کو اچھی طرح سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ خدا نے قرآن کریم میں جو قسمیں کھائی ہے اس کو سمجھا جا سکے ۔ 

انہوں نے آیہ فلا اقسم بمواقع النجوم و انه لقسمٌ لو تعلمون عظیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : خدا وند عالم اس آیہ شریف میں اس مطالب کو پیش کیا ہے جس کے ذریعہ قرآن کریم کی عظمت روشن ہوتا ہے نجوم کے مواقع خلقت کے اسرار میں سے ہیں کہ سب ان میں حیران اور پریشان ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬