07 March 2010 - 10:35
News ID: 1045
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی مرجع تقلید نے کچھ طالب علموں کے عمامہ گزاری کے پروگرام میں علماء کے لباس کو دین خدا کے محافظین کے لباس سے توصیف کی ہے، طالب علموں اور علماء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اچھی طرح سے علم حاصل کریں اور مومنین کی خدمت کریں اور عوام کو اھل بیت علیہ السلام کے مذھب کی شناخت اور ان کی پہچان کرائیں ۔
آيت الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے جمعرات کے صبح کچھ طالب علموں کے عمامہ گزاری کے پروگرام میں اشارہ کیا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے ولاودت کا روز برکت اور عظمت کا دن ہے اور اظھار کیا : خلقت کے آغاز سے خلقت کے ختم تک کوئی روز آج کے دن کے مانند ایسا روز نہی ہے ۔ آج کا دن اس کے ولادت کا دن ہے جو کہ ایک لاکھ چوبیس ھزار پیغمبروں کا ماحصل ہے ۔  


انہوں نے وضاحت کی : جملہ کمالات الھیہ پیغمبر خدا صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے ذات میں جمع ہے ۔

اس مرجع تقلید نے مومنین کی حاجت کو پوری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے بیان کیا : جاگ جائیں اور اپنی عمر کو ضائع نہ ہونے دیں ۔ اگر اپنی زندگی میں کسی ضرورت مند مومن کی حاجت پوری نہی کی یا قران کی ایک آیت کی بھی زیادہ تلاوت نہی کی، جب بھی اس شخص کو دیکھونگا جس کا علم و اس کا عمل زیادہ ہے تو حسرت کی آگ میں جلینگے، اپنے عمر کے سیکنڈ کا بھی استعمال کریں، اور اپنے ایک ایک نفس کو بغیر خدا کے یاد میں نہ گزرنے دو ۔ 

 

انھوں نے بیان کیا : خدا اور امام زمان (عج) کی یاد سے فراموش نہ ہوں ۔ یہان تک کہ سورہ توحید پڑھو اور حضرت زهرا (س) کو ھدیہ کریں ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬