05 May 2010 - 18:30
News ID: 1292
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی اپنے تفسیر کے درس میں اس بیان کے ساتھ کہ ھم لوگوں کو قرآن کریم کی معرفت نہی ہے کہا : معرفت کا کمال اس وقت ہے کہ جب ھم سمجھ جائیں کہ ہمارے پاس معرفت نہی ہے اور یہ خود معرفت کی پہلی منزل ہے ۔
ا?ي? اللہ وحيد خراساني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے آج صبح اپنے تفسیر کے درس میں جو ھر چہارشنبہ کو ایران، قم کے مسجد اعظم میں انعقاد ہوتا ہے سورہ یاسین کی تفسیر کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : حضرت محمد خاتم النبین (ص) کے مبعث کے واقعہ سے بلند اس عالم میں کوئی دوسرا واقعہ نہی ہے کیونکہ خلقت کا کمال نبوت پر منحصر ہے ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : تمام پیغمبروں کے بعثت کا حد و مرز انبیاء الھی کے مبعوث ہونے سے منسلک ہے حضرت موسی (ع) و حضرت عیسی (ع) کی بعثت ان کے حد تک تھی اور اس حد سے تجاوز عقلا و برھانا ممکن نہی ہے اور اسی طرح دوسرے انباء کا بعثت بھی ہے ۔

حوزہ علمیہ کے اس مشہور استاد نے کہا : بعثت کے کمال کا حد جس سے زیادہ تصور کرنا ممکن نہی ہے وہ حضرت خاتم النبین (ص) کا بعثت ہے اور خاتم کا معنی بھی ختم مطلب ہے اور یہاں پر نبوت کا مقام رسول اکرم (ص) سے ختم ہوتا ہے ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا : نبوت اور خلقت کے اصل مقصد کا انحصار حضرت رسول اکرم (ص) کے بعثت پر ختم ہوتا ہے اور اگر خاتم کے علاوہ کوئی شئی ہو تو ختم کے مفھوم اور اس کے علاوہ شئی کے ہونے میں تناقض پیش آئیگا لھذا خاتم کے علاوہ کسی شئی کا ہونا محال ہے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اظہار کیا : قوی دلیل و برھان کے مطابق عقلی و فنی بنیاد پر خلقت کا بلند ترین واقعہ حضرت خاتم (ص) کا بعثت ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬