07 April 2010 - 16:36
News ID: 1152
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی حدیث ثقلین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : صرف وہ لوگ گمراہی اور ضلالت سے نجات پا سکتے ہیں جو لوگ قرآن اور اھل بیت علیہ السلام سے متمسک رہیں ۔
آيت الله وحيد خراساني

 رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے آج صبح اپنے چہار شنبہ کے درس میں جو شہر مقدس قم ایران کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کے درمیان ھر ھفتہ انعقاد ہوا کرتا ہے اس میں قرآن کی شناخت کے طریقہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : ھر معرف اور تعریف کے لئے ممکن نہی ہے کہ وہ حقیقی مبین ہو مگر یہ کہ وہ روشن یا اس کے برابر ہو اور اس صورت میں قرآن کی شناخت ہو گی جب اس سے روشن یا اس کے برابر کوئی چیز پائی جاتی ہو ۔  

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : اس مطلب کا راز یہ ہے کہ اس موضوع کے متحقق ہونے کے بغیر قرآن کی شناخت اور فہم عقلا محال ہے اور کوئی مبین قرآن ہونا چاہیئے کہ جو اس کے ھم رتبہ ہو اور اگر کوئی اس کے ھم رتبہ نہ ہو تو عقل قبول نہی کرتی کہ وہ قرآن کو سمجھ سکتا ہو ۔   

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے وضاحت کی : اس طرح کے تمام کلمہ دقیق ترین و منظم ترین موازین برهانی پر منحصر ہیں کہ ھزاروں ارسطو زمین پر اپنے زانو خم کریں تب جا کر سمجھ پائینگے کہ قرآن کیا کہ رہا ہے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی اپنے درس میں «انی تارکٌ فیکم الثقلین کتاب الله و عترتی ...» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار خیال کیا : صرف وہ لوگ گمراہی اور ضلالت سے نجات پا سکتے ہیں جو لوگ قرآن کریم اور اھل بیت عصمت و طہارت سے متمسک رہیں
 

انہوں نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں : آیت «والقرآن الحکیم انک لمن المرسلین علی صراط المستقیم» کو بیان کرتے ہوئے کہا  کُلِ مَن غیر خاتم ہیں اور اس تفسیر سے واضح ہوتا ہے کہ تمام انسان ضلالت اور گمراھی میں ہیں اور فقط وہ لوگ گمراہی ہے نجات پا سکتے ہیں جو قرآن مجید اور اھل بیت علیہ السلام سے متمسک رہیں
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬