![آيت الله وحيد خراساني](/Original/1388/09/17/IMAGE633959677275937500.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع عظام تقلید نے آج صبح اپنے تفسیر کے درس میں جو ھفتہ میں ھر چھارشنبہ کو طالب علموں اور علماء کی کثیر شرکت کے ساتھ قم کے مسجد اعظم میں انعقاد پاتا ہے اس میں حروف مقطعات کی تفسیری بحث جو گذشتہ روز سے جاری ہے ان کے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن خدا کی تدوینی کتاب ہے اور عالم وجود خدا کی تکوینی کتاب ہے کہا : ان مطالب میں کچھ بھی خطابہ نہی ہے بلکہ وہ تمام عقلا اور نقلا قرآن سے مستند ہیں ۔
انہوں نے کہا : اس طرح جیسے کہ قرآن میں «ما انزل» سے آیات کی طرف تعبیر ہوتی ہے اسی طرح خلقتی نظام میں بھی ہے اور ھر دو فعل اللہ کا فعل ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے ممتاز استاد نے پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کو محل اشراق فعل الله کے عنوان سے یاد کیا اور بیان کیا : اسی طرح کہ کتاب تکوینی میں تمام چیز ھر انسان کے درک کرنے کے قابل نہی ہے اسی طرح کتاب تدوینی میں بھی تمام چیز سب کے سمجھ نے کے قابل نہی ہے ۔