29 September 2010 - 12:22
News ID: 1880
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله وحید خراسانی نے علماء ومبلغین کو فضائل و مناقب امام صادق علیہ السلام بیان کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران شهادت رئیس مکتب تشیع ، حضرت امام جعفر صادق کے سوگ میں غرق ماتم ہو۔
آيت الله وحيد خراساني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین وحیدخراسانی نے اپنی سلسلہ وار تفسیری نشست میں جو علماء ودانشوروں کی موجودگی میں مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا سالروز شهادت امام جعفر صادق (ع) پہ تسلیت پیش کی ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : علماء ، حوزات علمیہ ، ائمہ مساجد اورھروہ ادمی جو امام صادق (ع) کے دسترخوان موجود ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ ھر سال بہتر ام سال کردار ادا کریں ، اس امام کی حد اورعظمت کو پہچانیں اور سمجھیں کہ امام صادق علیہ السلام کے ھمارے اوپر کیا حقوق ہیں ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے علماء ومبلغین کو فضائل و مناقب امام صادق علیہ السلام بیان کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا :  اگر امام جعفر صادق علیہ السلام نہ ہوتے تو ھم خدا ، رسول ، نماز ، روزہ ، قیامت سے بھی وقف نہ ہوتے ۔

انہوں نے مزید کہا : مسجدوں میں مجلسیں برپا کی جائیں اور ائمہ جماعت مختلف عوامی طبقے کے لئے اس مظلوم امام کے فضائل ومصائب بیان کریں تاکہ سب اگاہ ہوسکیں کہ ھماری گرد ن پر کس کا حق ہے ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی :  مبلغین کی ذ مہ داری یہ ہے شھروں میں ساکن ہوں اور اس امام کے حقائق لوگوں تمک پہنچائیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کے روز پورا ایران غرق ماتم وعزای ہو کہا :  عوام کو سمجھنا چاھئے کہ امام زمانہ (عج)  فکرمند ہیں  وہ جب ایک طرف روڈوں پر عوام کے ماتمی دستے دیکھیں گے اور دوسری جانب جب اس قبر مطھر کی طرف نگاہ پڑے گی تو ویران ہے اور اس میں انمول موتی دفن ہے تو اپ کے قلب تسکین حاصل ہوگی ۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج کے اس باعظمت استاد نے ائندہ ھفتے اسی مناسبت سے دودن درس خارج کی چھوٹی کی خبر دیتے ہوئے کہا :  امام زمانہ حضرت ولی عصر (عج) کی دعا مملک کی نجات کا باعث ہے
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬