27 January 2010 - 13:49
News ID: 862
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اپنے تفسیر کے درس میں کہا : قرآن کریم علم الهی کی تجلی ہے ۔
آيت الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے آج ظھر کے پہلے اپنے تفسیر کے درس میں جو ھر چہارشنبہ کو قم کے مسجد اعظم میں طلاب کرام اور علماء عظام کے کثیر تعداد کے شرکت کے ساتھ انعقاد پاتا ہے، سورہ یاسین کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : یہ سورہ مبارکہ قرآن کریم کا قلب ہے اور یہ سورہ توحید ، نبوت اور معاد کا محور ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم علم الھی کا تجلی ہے سورہ یاسین کے عظمت کی طرف اشارہ کی اور بیان کیا : اس سورہ میں معرت خدا کے کی بے پناہ مطالب ہیں اسی طرح اس سورہ میں حشر و نشر اور معاد سے مربوط مطالب بھی پائے جاتے ہیں اور اسی طرح وحی اور نبوت کے باریک نکات بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔


حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ سورہ یاسین قلب قرآن ہے اظہار خیال کیا : اس وجود کا قلب انسان ہے اور انسان کا قلب عقل بھی ہے اور عقل کل اور کل عقل بھی  حضرت خاتم النبین ہیں ۔


انہوں نے تاکید کیا : یاسین خاتم النبین کی شخصیت ہے کیونکہ یہ سورہ ان کا سورہ ہے لہذا طبیعی اعتبار سے قلب قرآن ہو سکتا ہے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬