03 March 2010 - 17:49
News ID: 1034
فونت
رسا نوز ایجنسی ـ اخلاق قرآن و عترت کی نگاہ میں کے عنوان سے سافٹ ویر بنائی گئی ہے جس میں حضرت آیت الله مظاهری کے اخلاق دروس کو جمع کیا گیا ہے ۔
اخلاق قرآن و عترت کی نگاہ میں کے عنوان سے سافٹ ویر بنائی گئی

 

رسا نیوز کے رپورٹ کے مطابق پیامبر اکرم (ص) و امام جعفر صادق(ع) کی ولادت با سعادت کے مناسبت سے سافٹ ویر اخلاق قرآن و عترت کی نگاہ میں ا?ڈیو اور ویڈیو دونوں صورت میں بنائی گئی ہے جس میں حضرت آیت الله مظاهری کے درس اخلاق کو جمع کیا گیا ہے ۔


آیت الله مظاهری نے اس سال رمضان المبارک کے مہینہ میں جو اخلاق کے سلسلہ وار درس دئے تھے جس میں خود سازی و تہذیب نفس کی ضرورت کو بیان کیا تھا اور کچھ رذیلہ صفات مثال کے طور پر حسادت، تکبّر، غضب، کینه ، بخل، بی عفتی و نفاق کو بیان کیا تھا اور ھر رذیلہ صفات کے مقابلہ میں فضائل اخلاقی کی وضاحت کی مثلا خیرخواهی، تواضع، ایثار، کظم غیظ، حلم، حفظ عفّت، صبر و صداقت اور رذائل اخلاقی کی بنیاد کو ختم کرنے کے طریقہ بیان کئے ہیں ۔


اس بیانات میں «فضائل و رذائل اخلاقی» پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اصل موضوع «صفات اخلاقی» کو بیان کیا گیا ہے ? لیکن اس صفات کی وضاحت میں کچھ «افعال اخلاقی» کو مثال کے طور پر بھی یا «صفات اخلاقی» کے نتیجہ کے عنوان سے بیان کیا گیا ہے ۔


اس سافٹ ویر کی پروگرامینگ اس طرح کی گئی ہے کہ کمپیوٹر کے علاوہ mp3 امکانات والے پلیئر پر بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں ? اور اسی طرح حضرت آیت الله مظاهری کی تالیف کی ہوئی متون کے کچھ کامل نسخہ اچھے سہولیات کے ساتھ پائے جاتے ہیں جیسے اس سافٹ ویر میں تلاش کرنے اور فیش بنانے کی سہولیات کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬