
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوریہ کے معروف عالم دین نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرسے گفتگومیں اتحاد اسلامی کے خاتمہ کے سلسلے میں اسلام دشمن عناصر کی سازش اور فتنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امت اسلامیہ کا اتحاد ھر چیز سے زیادہ اسلام دشمن عناصر کی وحشت کا سبب ہے .
انہوں نے بعض سود جو گروپ کو انکی تنگ نظری پر تنقید کرتے ہوئے کہا : یہ لوگ خواہ ناخواہ سامراجیت کی خدمت میں مشغول ہیں اور اتحاد اسلامی کے خلاف گامزن ہیں اورانہوں نے عربی اوراسلامی معاشرے کواتحاد کی دعوت دی .
سوریہ کی اس مذھبی اور دینی شخصیت نےاتحاد اسلامی کے حوالے سے اسلامی جمھوریہ ایران کی مخلصانہ خدمت کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی جمهوریہ ایران کی تشکیل سے انبیاء الهی کی تمنا بر آئی.
انہوں نے اسی طرح وحدت اسلامی کانفرنس منقعد کرنے والوں سے یہ خواھش کی کہ اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تعداد زیادہ کریں کیوں کہ یہ کانفرنس اسلام کے دشمنوں سے مقابلے کا عملی اقدام ہے .