علامه فضل الله نے بیروت میں سفیرایران سے ملاقات میں :
رسا نیوزایجنسی - علامه فضل الله نے بیروت میں نئےسفیرایران سے ملاقات میں لبنان اور منطقے کے موجودہ سیاسی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی مصالحت امیز جوھری توانائی کی حمایت کا اعلان کیا اورمقاوت سے ایران کی حمایت کی قدردانی کی ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان کے معروف مرجع تقلید میں سے علامه سید محمد حسین فضل الله نے گذشتہ روز بیروت میں ایران کے نئےسفیر، غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں لبنان اور منطقے کے موجودہ سیاسی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی مصالحت امیز جوھری توانائی کی حمایت کا اعلان کیا اورمقاوت سے ایران کی حمایت کی قدردانی کی ۔
علامه فضل الله نے تھران کے حالیہ بیانیہ کو امریکا اور غاصب اسرائیل کے حق میں کاری ضرب بیان کرتے ہوئے جوھری توانائی کے سلسلے سے ٹرکی ، ایران اور برازیل کے درمیان سہ جانبہ معاہدے کو خاص اھمیت کا حامل بتاتے ہوئے کہا : وہ لوگ گمان کررہے تھے ناتجربہ کار افراد ایران کی سیاست کا ادارہ کررہے ہیں مگر جب انہوں نے خود کو باتجربہ انسانوں کے مقابل پایا تو انگشت بہ دھن رہ گئے۔
انہوں نے یہ بیان کرتےہوئے کہ ایران نے سخت مراحل کو پیچھے چھوڑ دیا مگر پابندیوں جیسی مشکلات سے روبرو ہے ایران کو ان مشکلات سے مقابلے کی دعوت دیتے ہوئے رھبرمعظم اور گورمنٹ کی پشتپناہی تاکید کی ۔
لبنان کے اس معروف مرجع تقلید نے قومی حق اورمطالبے کے ساتھ گفتگو کے راستے کو کھلے رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران اب تنھا نہی ہے بلکہ استقلال اور ازادی کے راستے میں علاقے کےتمام ازادی طلب افراد اس کےساتھ ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے