سعودی عرب کے شیعہ عالم سے رسا نیوز کی گفتگو :
رسا نیوز ایجنسی – سعودی عرب کے شیعہ عالم دین نے امام خمینی (رہ) کی معنوی و علمی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کہ امام خمینی تمام آزادی خواہ کے رھبر ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی مشہور و معروف شیعی خطیب و مفکر اور سعودی عرب میں نور القرآن تنظیم کے صدر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئے خصوصی انٹر ویو میں امام خمینی (رہ) کی معنوی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی معنوی اور مادی بعد میں نمایہ خصوصیت رکھتے تھے خدا وند عالم کی طرف ان کی خلوص اس حد تک پہونچ گئی تھی کہ اس کے باوجود کے دنیا کے ایک بڑے تیل ممالک کے حاکم تھے لیکن آخرت کے سفر کے وقت دنیا کی کوئی دولت ان کے پاس نہی تھی وہ واقعی اس زمانہ میں معنوی انسان کے لئے نمونہ تھے ۔
انہوں نے وضاحت کی : امام خمینی اپنی زندگی کو عوام کی خدمت خاص کر محروم اور مظلوم طبقہ کے لوگوں کی خدمت میں وقف کر دی اور اسی بنا پر وہ عوام کے عشق میں تبدیل ہو گئی ۔
شیخ فیصل العوامی نے دنیا میں امام خمینی (رہ) کی تاثیر کو قابل ذکر جانا اور وضاحت کی : امام خمینی (رہ) مختلف قوم پر ایک خاص اثر چھوڑ رکھا ہے سیاسی میدان میں عالمی سیاست کو بدل دیا اور معاشرہ میں بھی قوم کو بیدار کیا تا کہ اپنے حق کو حاصل کر سکیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے