مصرکے متفکر نے رسا سے گفتگو میں :
رسا نیوزایجنسی - مصرکے معروف متفکر نے امام خمینی کی تحریک کی خصوصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امام خمینی کی تحریک کو امام حسین کی تحریک کا ائینہ دار بتایا ۔
مصرکے معروف متفکر ، ڈاکٹر احمد راسم النفیس نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں امام خمینی(ره) کو عظیم تحریک اور امت اسلامیہ کی ازادی کا راز بیان کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) کی تحریک اور قیام تاریخ بشریت کے بہت اھم وقت میں انجام پایا کیوں کہ غاصب اوردشمن اسرائیل بہت سارےعرب رھنما سے اپنی باتوں کے منوانے اور اسلامی ممالک کے حصر کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا : امام خمینی (ره) کی اسلامی تحریک نے ایک حصار کو توڑ دیا اور ایران کو اسرائیل سے مقابلے کے امادہ کردیا ۔
انہوں نے تاکید کی : عمل میں اخلاص اور امام حسین(ع) کی تحریک کی اطاعت تحریک امام خمینی(ره) کا وہ راز تھا جس نے موت کو شھادت سے بدل ڈالا اور اسی بنیاد پراسلامی انقلاب پیروز ہوا عربی ممالک سے بھی اسرائیل کا سیاسی محاصرہ ٹوٹ گیا ۔
اس مصری متفکر نے امام خمینی(ره) کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی(ره) نے دنیا پرجواثرات چھوڑے وہ اسلامی جمھوریہ ایران سے مخصوص نہی ہے بلکہ ازادی خواھی کی یہ اواز پوری دنیاکے کانوں تک یہاں تک کے لاطینی امریکا ، یوروپ اور افریقا تک پہونچ گئی ۔
احمد النفیس نے تاکید کی : یہ ملتیں جو ڈیکٹیٹر کے تحت تسلط ہیں اس تاریکی اورظلم وجور سے نجات پانے کے لئے شھادت حسینی کے زیر پرچم کہ جس کا نارہ امام خمینی نے لگایا ہے اکٹھا ہوجائیں تاکہ خود سے اور اپنے ملک سے ان مظالم کو کو دور کرسکیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے