08 June 2010 - 14:10
News ID: 1424
فونت
جے یو پی پاکستان نے مطالبہ کیا :
رسا نیوزایجنسی - جمعیت علماء پاکستان کراچی نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینے کا اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک سےغاصب اسرائیل سے تعلقات ختم کرکےغیرت ایمانی کے ثبوت کے خواھاں ہوئے۔
جمعيت علماء پاکستان
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعیت علماء پاکستان کراچی نے کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اس مظاھرے میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے۔

انہوں نے کہا : اسرائیل کی درندگی اوراسلام دشمنی کےحوالے سے امریکا کا دوگانہ رویہ لائق مذمت ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستان پر دھشت گرد کے بہانے سے ڈرون حملہ کرنے والا امریکا اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام اور ڈرون حملے کیوں نہیں کرتا۔

انہوں نے مسلم ممالک کے حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن اورطلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اس سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس میں امت اسلامیہ سے اتحاد کے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : امت اسلامیہ کا اتحاد اسرائیل کو نیست و نابود کردیگا۔

انہوں نے کہا : پوری دنیا اور مشرق وسطیٰ امن غاصب اسرائیل کی نابودی میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے غاصب اسرائیل کے حوالے سے امت اسلامیہ کے متحد ہونے کا اعتراف کرتےہوئےکہا : فقط چند ایسے مسلم ممالک ہیں جن کے حکمران نے اپنے ایمان ڈالرز کے عوض فروخت کردیا ہےمگر ان کو یہ بات انہیں یاد رکھنی چاہئے کہ اگر انہوں نے بروقت امریکی کاسہ لیسی نہ چھوڑی تو ان کا انجام بہت بھیانک ہوگا ۔

انہوں نے کہا : ترکی کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬