23 June 2010 - 18:53
News ID: 1489
فونت
شیخ صفار کی کتاب شائع ہوئی:
رسا نیوز ایجنسی ـ موقعیة حقوق الانسان فی الفقه الاسلامی حجت الاسلام شیخ حسن صفار کی لکھی ہوئے کتاب شائع ہوئی ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق کتاب «موقعیة حقوق الانسان فی الفقه الاسلامی»،( فقه اسلامی میں حقوق بشر کا مقام ) حجت الاسلام شیخ حسن صفار سعودی عرب قطیف کے خطیب جمعہ کی لکھی ہوئے شائع ہوئی ۔

انہوں نے اس کتاب میں حقوق بشر کی اھمیت اسلام میں جو ہے اس کی طرف اشارہ کے ساتھ تاکید کی ہے اور کہا : سب سے پہلے اسلام نے حقوق بشر کے مسائل کو بیان کیا ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآنی آیات کے مطابق اس حکم کا خاص اھتمام کیا ہے ۔

شیخ حسن صفار نے وضاحت کی : حقوق بشر کے محققین ان مطالب کو قرآن سے حاصل کرنا نہی چاہتے ہیں حالانکہ قرآن مجید میں حقوق بشر کے سلسلہ میں بہت ساری آیتیں ہیں جو آسانی سے قابل فہم ہیں ۔

خطیب جمعہ قطیف نے حقوق بشر کے مسئلہ میں اسلامی قوم کے دور ہونے پر افسوس کرتے ہوئے اظہار کیا : آج کل رونما ہونے والے واقعات اشارہ کرتے ہیں کہ اسلامی امت اس وقت اسلام کی نگاہ میں جو حقوق بشر ہے اس سے دور ہو گئی ہے اور تسلطی ثقافت، ضبط آزادی، حقوق بشر کی پائیمالی اس وقت کے ثقافت میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس ثقافت نے اسلامی فقہ کو بھی متاثر کیا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬