28 July 2010 - 19:13
News ID: 1632
فونت
سنی علماء و متتفکرین :
رسا نیوزایجنسی - التوافق عربستان کی شیعہ نٹ سائٹ نے اپنی رپورٹ میں امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں اهل سنت علماء و دانشوروں کے نظریات کو منتشر کیا ۔
انتظار امام زمانہ کا عقیدہ تمام امت اسلامیہ کے صحیح عقائد کا حصہ ہے

رسا نیوزایجنسی - التوافق عربستان کی شیعہ نٹ سائٹ نے اپنی رپورٹ میں امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں اهل سنت علماء و دانشوروں کے نظریات کو منتشر کیا ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، التوافق عربستان کی شیعہ نٹ سائٹ نے اپنی رپورٹ میں امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں اهل سنت علماء و دانشوروں کے نظریات کو منتشر کیا ۔

ڈاکٹر محمد الدسوقی مصرکی اسلامی یونیورسٹیز کے استاد شریعت نے ظهور مهدی منتظر(ع) کو قیامت کے قریب ہونے کی علامت بیان کرتےہوئے کہا : امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں پچاہ سے بھی زیادہ متواتر اور صحیح حدیثیں موجود ہیں کہ اپ اولاد حضرت فاطمہ زھراء (س) میں ہیں کہ یہ روایات صحیح ہیں اورکسی کو بھی اپکی ولایت کا انکار کرنے کا حق نہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام زمانہ (عج) کا انکار مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو ختم کرنے کے لئے اور ان کے عقائد کو سست کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے ۔

الازهریونیورسٹی کے استاد ، ڈاکٹر احمد السائح نے نیز کہا : روایا ت سے ثابت ہے کہ حضرت زهرا(س) کے بچوں میں سے ایک کا نام پیغمبر اکرم (ص) کے ھم نام ہوگا اور وہ اخر زمانے میں مسلمانوں کے خلیفہ اور امام کے عنوان سے ظاھر ہوں گے اور جس طرح دنیا ظلم واستبداد سے بھر چکی ہوگی وہ اسی طرح اسے عدل وانصاف سے بھر دیں گے ۔

الازهریونیورسٹی کے استاد سنت نبوی، ڈاکٹر احمد عمر هاشم نے امام زمانہ (عج) کے عقائد کو صحیح اسلامی عقیدہ جانتے ہوئےکہا : امام زمانہ (عج) پہ عقیدہ اسلام کے صحیح عقائد میں سے ہے جسکی پیغمبر اسلام (ص) نے بشارت دی تھی اور متعدد و مختلف روایات میں بھی اسکا تذکرہ ہے ۔

الازهر کے علماء میں سے شیخ عبدالنبی ابراهیم نے امام مهدی(ع) کے پردہ غیب سے انے کے سلسلے میں تاکید کی : شیعہ اور اهل سنت دونوں ہی امام زمان(عج) کے سلسلے میں مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں مخالف نظریات اسلام دشمن عناصر کی کوششوں کا نتیجہ ہے مگر مسلمانوں کو اس سلسلے میں ھوشیار رہنا چاھئے اور غاصب صھیونیت جو ھمیشہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں مشغول رہی ہے اورمشغول ہے مقابلہ کریں ۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬