دفتررهبرمعظم میں ھلال کمیٹی کے رکن :
رسا نیوزایجنسی - دفتررهبرمعظم میں ھلال کمیٹی کے رکن نے فلکیاتی حالات و هلال ماه شعبان کے حوالے سے منگل روز موجودہ معلومات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جمعرات پہلی رمضان ہے۔
دفتررهبرمعظم میں ھلال کمیٹی کے رکن ، حجتالاسلام علیرضا موحدنژاد نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں فلکیاتی حالات و هلال ماه شعبان کے حوالے سے منگل روزموجودہ معلومات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ماھرین کے نظریہ کے مطابق هلال ماه رمضان منگل کے قابل رویت نہی ہے اصولا جمعرات کو پہلی رمضان ہوگی ۔
انہوں نے ھلال کمیٹی کے امکانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: هلال ماه رمضان چشم مسلح یعنی دوربینوں کے ذریعہ بھی منگل کے روز قابل رویت نہی ہے ۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ رویت ھلال کے لئے پورے ملک میں 120 گروپ امادہ کیا گیا ہے کہا : ان میں اکثر افراد صوبہ خراسان، اصفهان، فارس اور کرمان میں رویت ھلال کے فرائض انجام دیں گے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے