رسا نیوز ایجنسی - ھند و پاکستان کی علمائے کرام اور ہلال کمیٹی کے ارکین نے آج منگل کی شام ماہ مبارک کا چاند نظر نہ آنے سے با خبر کیا لھذا جمعرات ماہ مبارک رمضان کا پہلا دن ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھںدوستان میں دلی سنی جامع مسجد کے شاہی امام بخاری نے ماہ مبارک رمضان کا چاند نظرنہ آنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات رمضان کا پہلا دن ہے ۔
دوسری جانب کراچی پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا: ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا لھذا جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ۔
مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں پر چاند نظرنہیں آیا اور نہ کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، محکمہ موسمیات کے ملک بھر میں قائم 48 مراکز نے کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ دی ، اِس کے علاوہ پشاور کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دے دی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے