26 July 2012 - 23:09
News ID: 4369
فونت
فلسطيني گھرانوں کو مالي مدد فراھم کرنے کي غرض سے ؛
رسا نيوزايجنسي - فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان و ديگر کميٹيوں کي ارکان نے فلسطيني گھرانوں کو مالي مدد فراھم کرنے کي غرض سے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ‘‘يوم يکجہتي شہدائے فلسطين ’’ منائے جانےکي اپيل کي ?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي سرپرست و سابق رکن قومي اسمبلي مظفر احمد ہاشمي ، جمعيت علماء پاکستان کے راہنما قاضي احمد نوراني، رہنما عوامي مسلم ليگ پاکستان محفوظ يار خان ايڈووکيٹ ، رہنما جعفريہ الائنس پاکستان سيد شبر رضا اور فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي ترجمان صابر کربلائي نے ايک مشترکہ اجلاس ميں پاکستان کے عوام، علماء، سول سوسائٹي، طلباء برادري، اورمختلف طبقے کي عوام سے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ‘‘يوم يکجہتي شہدائے فلسطين ’’ منانے کي اپيل کي ?

انہوں نے فلسطيني شہداء کے خانوادوں سے اظہار يکجہتي کے لئے مساجد ميں خصوصي خطاب درخواست کرتے ہوئے کہا : پاکستان ميں بسنے والے ہر پاکستاني مظلوم فلسطينيوں سے اظھار ھمدردي کرے ?

رہنماؤں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شہر کي جامع مساجد کے باہر فلسطيني شہداء کے گھرانوں کو عيد کے تحائف بھيجنے کي غرض سے عطيات بھي جمعہ کئے جائيں گے علماء کو خطاب ميں کہا : علماء کرام جمعہ کے روز مساجد ميں جمعہ نماز کے خطبوں ميں فلسطنيوں کي مظلومي سے عوام کو اگاہ اور فلسطيني شہداء کے لئے فاتحہ خواني اور خصوصي دعائيں کريں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ فلسطين کے مظلوم اور نہتے عوام گذشتہ 64 برسوں سے عالمي استعمار امريکہ کي ناجائز اولاد غاصب صيہوني رياست اسرائيل کے تسلط ميں ہے جہاں آئے روز درجنوں فلسطينيوں کو شہيد کر ديا جاتا ہے اور اقوام عالم نے اس پر اپني آنکھيں بند کر رکھي ہيں کہا : تاہم ايسے وقت ميں پاکستان کے با ضمير اور غيور عوام کا فلسطيني شہداء سے اظہار يکجہتي کا منانا در اصل پاکستاني قوم کے زندہ ہونے کي عظيم واضح مثال ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : پاکستان کے رہنماؤں اور بزرگوں نے ہميشہ فلسطين کي حمايت و مدد کي ہے لہذ?ا يہ ہر پاکستاني کا فرض ہے کہ وہ اج بھي فسلطينيوں کي مدد کرکے اپنے ديني و اخلاقي فريضہ کي انجام دہي ميں کوتاہي نہ کرے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬