02 August 2012 - 17:43
News ID: 4399
فونت
آيت الله نورمفيدي:
رسا نيوزايجنسي – صوبہ گلستان ميں ولي فقيہ کے نمائندہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امت اسلاميہ ماہ مبارک رمضان کو دنيا ميں اسلام کي موقعيت مستحکم کرنے ميں استفادہ کرے کہا : دنيا کے مسلمان ماہ ضيافت الھي کو اپسي اتحاد ويکجہتي کا موقع جانيں ?
آيت الله نورمفيدي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي شھر گرگان سے رپورٹ کے مطابق ، صوبہ گلستان ميں ولي فقيہ کے نمائندہ آيت الله سيد کاظم نورمفيدي نے گذشتہ شام کو صوبہ کے ملازمين سے ملاقات ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان ميں نفساني خواھشات دوري اپنا کر مقرب بارگاہ الھي بنا جاسکتا ہے کہا : ماہ مبارک رمضان در حقيقت بہت سارے مسائل اور حقائق زندگي سے پردہ اٹھنے کا مہينہ ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان ماہ غفران الھي ہے اضافہ کيا : اس ماہ ميں خضوع وخشوع اورايمان واعتقاد کے ساتھ روزہ رکھنے والوں کي نيند بھي عبادت ہے ?

صوبہ گلستان ميں خبرگان کونسل کے ممبر نے مزيد کہا : ماہ مبارک رمضان، ماہ خود سازي اور گناہوں سے دوري کا مہينہ ہے جسے مومنين محترم جانيں اور اسلامي احکامات کي پيروي کريں ?

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کو سچي سعادت تک پہونچنے کا راستہ بتاتے ہوئے ياد دہاني کي : اس ماہ مبارک کا سنہري موقع جو امت اسلاميہ کے ہاتھوں ايا اسے اپنے اتحاد ويکجہتي کا بہترين موقع جانيں ?

صوبہ گلستان ميں ولي فقيہ کے نمائندہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امت اسلاميہ ماہ مبارک رمضان کو اسلام کي موقعيت کے استحکام کے لئے استفادہ کرے کہا : دنيا کے مسلمان اس ماہ ميں زيادہ سے زيادہ متحد ہونے کي کوششيں کريں ?

آيت الله نورمفيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ منزلِ قرب الھي کي انتہا نہيں کہا : خداوند متعال نےاس ماہ پرخير وبرکت ميں اپني قربت کے مختلف راستہ اور دروازے کھول رکھے ہيں، ھم سبھي راستوں کي شناخت کرتے ہوئے مناسب راستہ پر گامزن ہوں ?

شھر گرگان کے امام جمعہ نے يہ بيان کرتے ہوئے انسان ماہ مبارک رمضان ميں مقصد وحکمت خلقت کي جانب گامزن ہو ياد دہاني کي : خدا نے اس مقصد تک پہونچے کا زمينہ بھي فراھم کررکھا ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان اپني تعمير اور عبادتوں کے اخلاص کا بہترين موقع ہے کہا : اس مہينہ ميں خداوند متعال نے بندوں کيلئے موقع فراھم کيا ہے کہ عبادتوں اور نيک اعمال کے ذريعہ اپنے اعمال صالحہ ميں اضافہ کرے اور اپني کاميابي کا راستہ فراھم کرے ?

خبرگان کونسل ميں شھر گلستان کے نمائندہ نے ماہ مبارک رمضان سے خوب استفادہ کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ماہ مبارک رمضان خصوصا نوجوانوں کے لئے بہترين موقع ہے کہ اپني نفساني خواھشات پر غلبہ حاصل کرکے تقوي الھي اور پرھيز گاري کے اعلي مدارج حاصل کريں ?

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کو ماہ نزول قران کريم جانا اور کہا : روزہ دار اور تمام مسلمان اس ماہ ميں قران کريم کي تلاوت و اس کتاب الھي سے قربت کي کوشش کريں ?

آيت الله نورمفيدي نے خدا تک پہونچے کا پہلا قدم غور وفکر جانا اور کہا : عزم وارادہ اور ياد خدا پرودگار تک پہونچے کے بعد کے قدم ہيں کيوں کہ ارادہ انسان کي حقيقت کو اجاگر کرتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬