20 July 2012 - 16:34
News ID: 4352
فونت
ماہ مبارک رمضان کے موقع پرمنتشرکي گئي ؛
رسا نيوزايجنسي – ناشر انقلاب اسلامي نے ماہ مبارک رمضان کے موقع پر ، روزه داري کے آداب اور روزه داروں کے احوال سے متعلق رھبرمعظم انقلاب اسلامي کے بيانات کا مجموعہ منتشر کيا ?
کتاب ؛ روزه داري کے آداب اور روزه داروں کے احوال

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، کتاب « روزه داري کے آداب اور روزه داروں کے احوال » رھبرمعظم انقلاب اسلامي کے بيانات کا مجموعہ ؛ نصيحتوں ، تجزيہ اوراپ کے موعظہ پر مشتمل ہے جو گذشتہ 22 سال، سن 1369 سے ليکر 1390 تک کے ماہ مبارک رمضان ميں رھبر معظم انقلاب اسلامي نے دئے ہيں ?

اس کتاب کے مقدمہ ميں ايا ہے : « اس کتاب کے مطالب کے انتخاب ميں دو خاصيتوں کو ملحوظ نظر رکھا گيا ہے ? ايک ؛ بيانات کا موضوع ، ماہ مبارک رمضان ، روزہ داري سے متعلق ديني معارف ، ا?داب دعا ، اس ماہ ميں مومنين کے انفرادي ، سماجي ، سياسي اور اس کے مانند ديگر وظائف ? دوسرے اغاز ماہ مبارک رمضان سے ليکر ھر سال کي عيد سعيد فطر کے خاتمہ تک اپ کي بيان کردہ ھدايتيں موجود ہيں ? »

مولف مقدمہ کتاب کے دوسرے ميں تحرير کرتے ہيں : « اس کتاب کے مطالعہ اور ھر مطلب کے مخاطب وتاريخ پر توجہ کرنے سے ماه مبارک رمضان ميں اس عظيم شخصيت کي سيرت کے اھم گوشے رونما ہوتے ہيں ، من جملہ ان ميں سے : قران کريم کي محفلوں کا انعقاد ، خود سازي اور تربيت کے حوالے سے ايمان واخلاق سے متعلق گفتگو ، مختلف طبقات جيسے ؛ اساتذہ ، طالب علم اور ديگر شخصيتوں کي ميزباني ، ان کے نظريات کو سننا اور ان کي باتوں پر خاص توجہ کرنا ، روزہ داروں کے ساتھ نمازيں قائم کرنا اور اپ کي اقتداء ميں نمازوں کا ادا ہونا ، شبہائي قدر اور ايام شھادت اميرالمومنين کو خاص اھميت دينا ، دنيا اسلام کے حالات سے اگاہي اور يوم قدس کي اہميت کو اجاگر کرنا ? »

کتاب « روزه داري کے آداب اور روزه داروں کے احوال » کو مرکز انقلاب اسلامي نے چھاپ کر بک اسٹالس کے حوالے کيا ہے ?

رغبت رکھنے والے افراد اس کتاب کو فراھم کرنے کے لئے 66483975- 66410649 پر فون يا book@khamenei.ir نٹ سائٹ پررابطہ قائم کريں ?

قابل ذکر ہے کہ 454 صفحہ پر مشتمل کتاب « روزه داري کے آداب اور روزه داروں کے احوال » علي رضا قھرودي کے قلم کا اثر، جولائي 20012 ميں 10000 تعداد ميں ناشر انقلاب اسلامي کے ذريعہ نشر کي گئي ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬