28 July 2012 - 16:40
News ID: 4378
فونت
روزه‌ داري کے احکام (3)؛
رسا نيوزايجنسي – مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ روزہ نہ رکھنے کي غرض سے ماہ مبارک رمضان ميں سفر مکروہ ہے مگرحرام نہيں کہا : روزہ نہ رکھنے کي غرض سے اذان ظھر سے پہلے سفر کيا جاسکتا اذان ظھرکے بعد نہيں کيوں کہ اذان ظھر کے بعد سفر کرنے کي صورت ميں روزہ پورا کرنا ہوگا، تاھم جو لوگ روزہ نہ رکھنے کي غرض سے اذان ظھر سے پہلے سفر کر رہے ہيں کہ وہ جب تک وطن ميں ہيں روز نہيں توڑ سکتے بلکہ شھر سے باھر نکلے کي صورت ميں ہي روزہ توڑ سکتے ہيں ?
روزه‌ داري

مرکز ترويج احکام کے رکن حجت ‌الاسلام حسين وحيد پور نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں احکام روزه مسافر بيان کرتے ہوئے کہا : جو لوگ گرميوں کے موسم ميں، دن کے طولاني ہونے اور شديد گرمي کے سبب روزہ رکھنے سے فرار اختيار کرنا چاھتے ہيں وہ سفر کرسکتے يا اپنے محل سکونت سے 25 کيلوميٹر باہر جاکر کچھ کھا ليں اور پھر لوٹ ائيں ?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ روزہ نہ رکھنے کي غرض سے ماہ رمضان ميں سفر مکروہ ہے مگر حرام نہيں کہا : روزہ نہ رکھنے کي غرض سے اذان ظھر سے پہلے سفر کيا جاسکتا اذان ظھرکے بعد نہيں کيوں کہ اذان ظھر کے بعد سفر کرنے کي صورت ميں روزہ پورا کرنا ہوگا، تاھم جو لوگ روزہ نہ رکھنے کي غرض سے اذان ظھر سے پہلے سفر کر رہے ہيں کہ وہ جب تک وطن ميں ہيں روز نہيں توڑ سکتے بلکہ شھر سے باھر نکلے کي صورت ميں ہي روزہ توڑ سکتے ہيں ?

مرحوم حضرت آيت‌الله شيخ جواد تبريزي کے دفتر ميں استفتائات کے سابق ذمہ دار نے کہا : انسان جب تک وطن ميں ہے روزہ رکھے گا اور اگروطن ميں رہ کر روزہ توڑ دے تو قضا وکفارہ دونوں دينا ہوگا ?

حجت ‌الاسلام وحيد پورنے مسافرت کے لئے ا?نا جانا ملاکر 45 کيلوميٹر کي مسافت کا طے کرنا اور حد ترخص سے گزر جانا روزہ توڑنے کے دو اھم رکن بيان کرتے ہوئے کہا : 10 يا 15 کيلوميٹر کے فاصلہ پر ديہاتوں کا سفر کرنے والے روزہ نہيں توڑ سکتے کيوں کہ يہ فاصلہ شرعي فاصلہ نہيں ہے، يعني روزہ توڑنے کي غرض سے چھوٹي مسافت کا سفر صحيح نہيں ہے حتي اگر اس جگہ کئي دنوں رہنے کا ارادہ بھي کرلے تو بھي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ جن لوگوں کا کام سفر ہے روزہ ان پر واجب ہے کہا : سفر شغل کے معني يہ ہيں کہ انسان پورے سال ميں تين يا چار ماہ اپنے کام سے سفر کرے، جيسے ڈرائيور، فيکٹري ميں کام کرنے والے يا تعليم کي غرض سے سفر کرنے والے تين چارماہ تک سفر ميں رہتے ہيں يہ لوگ کثير السفر شمار ہوں گے اور روزہ رکھيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬