06 August 2012 - 20:15
News ID: 4416
فونت
روزه‌ کے داري احکام (6)؛
رسا نيوزايجنسي – مرکز ترويج احکام کے رکن نے کہا : روزے کا ميکپ کرنے سے کوئي تعلق نہيں ، اس سے روزہ باطل نہيں ہوتا مگر اسے نا محرم کو ديکھانا گناہ ہے اور ھرگناہ روزے کو قبول ہونے سے روکتي ہے ?
روزه‌ کے داري احکام

مرکز ترويج احکام کے رکن حجت‌ الاسلام حسين وحيد پور نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں ا?سم، سانس کي مشکل سے دوچار افراد کو ماه رمضان ميں سانس کا اسپرے استعمال کرنے کے حکم کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ا?سم، سانس کي مشکل ميں جو اسپرے استعمال کئے جاتے ہيں وہ روزہ باطل نہيں کرتے ، ہاں اگر پاني کي شکل وصورت کا ہو تو روزہ باطل ہوجاتا ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ منھ کو خشبو کرنے والے اسپرے اگرحلق ميں نہ پہونچنے تو روزہ باطل نہيں ہوتا کہا : اگر منھ کو خوشبو کرنے والا اسپرے گيس کي صورت ميں حلق تک پہونچے تو روزہ باطل نہيں ہوتا ، مراجع کا کہنا ہے کہ اگر پاني کي صورت ميں حلق تک نہ پہونچے تو روزہ باطل نہيں کرتا ?

مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بعض اسپرے شروع ميں گيس کي صورت ميں ہوتے ہيں اور بعد ميں پاني کي صورت اختيار کرليتے ہيں کہا : تمام اسپرے جب تک گيس کي صورت ميں ہوں روزہ صحيح ہے ليکن اگر پاني کي صورت اختيار کرجائيں اور حلق تک پہونچے تو روزہ باطل ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : وہ اسپرے جو گيس کي صورت بدل کر پاني کي صورت ميں حلق ميں پہونچتے ہيں اس کا حکم بھي مختلف ہے ، اگر روزہ دار اگاہ ہو کہ يہ اسپرے گيس سے پاني صورت اپنا ليگا اور اسے روزہ کي حالت ميں استعمال کرے تو روزہ کي قضا اور کفارہ دونوں ادا کرے گا اور اگر واقف نہ ہو کہ گيس کي صورت بدل کر پاني کي صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کي حالت ميں استعمال کرے تو روزہ کي قضا ہے کفارہ نہيں ہے ?

حجت ‌الاسلام وحيد پور نے ماہ مبارک رمضان ميں عورتوں کو ميکپ سامان کے استعمال کے سلسلے ميں کہا : ميکپ روزہ باطل نہيں کرتا ليکن اگر اسے نامحرم ديکھيں تو حرام اور گناہ ہے اور گناہ روزہ قبول ہونے سے مانع ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ميکپ ميں ہونٹ پر لگانے والي چيزيں روزہ باطل نہيں کرتيں کہا : اگر روزہ دار احتمال دے کہ يہ چيزيں لعاب دہن سے مل کر حلق تک پہونچ سکتي ہيں تو اسے استعمال نہ کرے کيوں کہ اس کا حلق تک پہونچنا روزہ کو باطل کرسکتا ہے ?

مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ کہتے ہوئے کہ اذان صبح کے بعد بَرش کرنے ميں کوئي ھرج نہيں کہا : اگر بَرش کے ساتھ پيسٹ اورپاني حلق تک نہ پہونچے تو کوئي بات نہيں، ہاں اگر دھيان رکھا اور پہونچ گيا تو روزہ باطل نہيں ہے اور اگر دھيان نہيں رکھا اور حلق تل پہونچ گيا تو روزہ باطل ہے اور قضا وکفارہ دونوں ادا کرے گا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬