24 July 2012 - 15:00
News ID: 4365
فونت
خبرگان رھبر کونسل کے رکن :
رسا نيوزايجنسي - خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ معنويتوں کے اضافہ ميں ماہ مبارک رمضان سے پوري طرح استفادہ کريں کہا : اس ماہ کے روز وشب استغار الھي کا بہترين موقع ہيں ?
حجت الاسلام و المسلمين معلمي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، خبرگان رھبر کونسل ميں صوبہ مازندران کے عوامي نمائندے، حجت الاسلام و المسلمين علي معلمي نے سحر کے وقت طبرستان چائنل سے نشر ہونے والے پروگرام ميں ماہ مبارک کو خودسازي اور تقرب پرودگار کا بہترين موقع جانا اور کہا : اس ماہ مبارک کي معنوي فرصتوں سے استفادہ خداوند متعال مبارک سے قربت کا سبب ہے ?

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کو ماہ ضيافت الھي اور بہار قران جانا اور محرمات سے دوري اپنا کراخلاقيات کو بہتر بنانے کي تاکيد کي اور کہا : ماہ مبارک رمضان خداوند متعال کي عظيم نعمتوں ميں سے ہے اس ماہ ميں تلاوت قران کريم کا خاص اھتمام انسان کي معنوي ترقي کا سب ہوگا ?

حجت الاسلام و المسلمين معلمي نے رسول اسلام سے منقول روايت کے ائينہ ميں استغفار کو بہترين عبادتوں ميں شمار کيا اور کہا : خدا کي عبادت ھروقت اور ھر لمحہ مناسب ہے مگر سحرکا وقت حصول قرب الھي کا بہترين موقع ہے ?

انہوں نے توبہ کو ذات الھي کي طرف پلٹ جانے کا وسيلہ جانا اور کہا : خداوند متعال نے ماہ مبارک رمضان ميں اپنے بندوں کے لئے توبہ کے تمام دروازے کھول دئے ہيں اور انسان کو چاھئے کہ اس حَسِين موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھائے ?

حجت الاسلام و المسلمين معلمي نے صبر واستقامت روزہ داري کي خصوصيتوں ميں سے شمار کيا اور کہا : صبر شيطاني وسوسوں کے مقابل عظيم قلع ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬