12 September 2009 - 14:49
News ID: 266
فونت
سید کلب جواد نقوی :
رسا نیوز ایجنسی – کو حضرت علیہ السلام کی وصیت پر عمل کرنا چاہئے اگر ہم اس پر عمل کریں تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
سيد کلب جواد نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ، لکھنٔو کی آصفی مسجد میں جمعہ کے خطبہ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ لکھنٔوحجتہ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی نے تقوی اور پرہیزگاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تقوی اختیار کرنا چاہئے اور دنیاوی جاہ و ہشم میں آخرت کو نہیں بھولنا چاہئے ۔ اور رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے لئے خدا سے قربت اختیار کرنے کا بحترین مہینہ ہے ۔


مولانا کلب جواد نے جناب عقیل کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت علی علیہ السلام کے پاس خلافت تھی اس وقت جناب عقیل نے حضرت علی علیہ السلام سے کہا کہ بیت المال سے ملنے والے وظیفہ میں کچھ اضافہ کر دیا جا ئے  تو حضرت نے جناب عقیل کے ہاتھ پر ایک جلتا ہوا انگارہ رکھ دیا جناب عقیل نے فورا اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا  تو حضرت علی علیہ السلام نے کہا اے عقیل تمہاری ماں تمہارے غم میں روئے اے عقیل تم دینا کی آگ سے اتنا ڈرتے ہو آخرت کی آگ سے خوف کرو ۔ امیرالمومنین علیہ السلام نے اپنے بھائی کو بھی انکے حصہ کے علاوہ بیت المال سے کچھ نہیں دیا ۔ 


مولانا کلب جواد نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے ہمیشہ دوسروں کے حق کا خیال کیا بیت المال کا استعمال اپنے لئے نہیں کیا ، کسی کو بھی بیت المال  کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی ۔


مولانا کلب جود نے حضرت علی علیہ السلام کی وصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت علی علیہ السلام ابن ملجم کی ضربت سے زخمی ہوئے تو اپنے بیٹوں امام حسن اور امام حسین کو اپنے پاس بلاکر وصیت کی آپ کی یہ وصیت تمام لوگوں کے لئے مقام عبرت ہے ۔


حضرت علی علیہ السلام نے کہا میں تم دونوں کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا، دنیا کے خواہش مند نہ ہونا اگر چہ وہ تمہارے پیچھے ہی لگے اور دنیا کی کسی چیز سے محروم ہو جانے پر افسوس نہ کرنا ، ہمیشہ حق کہنا اور آخرت کے لئے عمل کرنا ۔


امام جمعہ لکھنئو نےاپنے خطبے میں آگے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے کہا پڑوسیوں کا خیال رکھنا کیونکہ پڑوسیوں کے بارے میں رسول اللہ نے برابر وصیت کی ہے ۔ اور اس حد تک انکے بارے میں ہدایت کرتے رہے کہ لوگوں کو گمان ہونے لگا کہ آپ انھیں ورثہ دلا ٔیں گے ۔


حضرت علی علیہ السلام نے اپنی وصیت میں قرآن کے بارے میں کہا قرآن پر عمل کرنا ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جا ٔیں، دیکھو برائی سے لوگوں کو روکتے رہنا ۔


مولانا کلب جواد نے کہا کہ ہم کو حضرت علیہ السلام کی وصیت پر عمل کرنا چاہئے اگر ہم اس پر عمل کریں تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں ۔


رمضان المبارک کے سلسلے میں کہا کہ رمضان میں ہم کو اپنا محاسبہ کرنا چاہے اور قرآن کی تلاوت اور اس پر عمل کرنا چاہئے ۔


قرآن کی عظمت کی طرف حضرت علی علیہ السلام نے اشارہ کیا کہ قرآن پر عمل کرنا ایسا نہ ہو کہ اس پر عمل کرنے میں دوسرے آگے نکل جائیں حضرت علی علیہ السلام نے ہم کو بیدار کیا ہے کہ اگر ہم قرآن سے استفادہ کرنے میں کوتاہ رہے تو دوسرے ہم سے آگے نکل جأیں گے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬