23 August 2010 - 14:45
News ID: 1732
فونت
جحت الاسلام شہنشاہ نقوی :
رسا نیوزایجنسی - خطیب مسجد باب العلم نے ماہ رمضان کو خود سازی اور تہذیب نفس کا موقع فراہم کرنے والا مہینہ بتایا ۔
 
جحت الاسلام شہنشاہ نقوي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ استقبال رمضان کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان خود سازی اور تہذیب نفس کا موقع فراہم کرتا ہےکہا : اس ماہ میں ہمارے رہنماؤں اور حکمرانوں کو بھی اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا: اس وقت پاکستانی قوم مشکل میں پھنسی ہوئی ہے، ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں دوسری طرف قتل و غارت گری اور قدرتی آفات، ہمیں توبہ و استغفار اور دعاؤں و مناجات کے ذریعے خدا کی بارگاہ میں رجوع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر طبقہ فکر کو اپنی اپنی اصلاح کرنا ہوگی اور ایسے کرتوتوں سے توبہ کرنا ہوگی جس کی وجہ سے عذاب الٰہی کا نزول ہو

انہوں نے مزید کہا : بدامنی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اس پر ظلم یہ کہ مظلوم عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا آخرعوام کس سے فریاد کرے ، حکومت پاکستان کو امن کے قیام کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنی زندگی گزار سکیں۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬