25 September 2010 - 14:30
News ID: 1859
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی نےلاریجانی سے ملاقات میں :
رسا نیوایجنسی - حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے لاریجانی سے ملاقات میں پارلیمنٹ کے استقلال پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : پارلیمنٹ کا استقلال ھر مملکت وحکومت کی بالندگی کی علامت ہے ، اگر کسی ملک میں پارلیمنٹ ہو اور قانونی طریقے سے قدم اگے بڑھائے تو ترقی کی راہیں طے کرے گا ۔
آيت الله صافي گلپايگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے جمعرات کے روز حضرت آیت الله صافی گلپائگانی کے دولت کدہ پا جاکر اس مرجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے استقلال کی گفتگو کرتے ہوئے کہا : پارلیمنٹ کا استقلال ھر مملکت وحکومت کی بالندگی کی علامت ہے ، اگر کسی ملک میں پارلیمنٹ ہو اور قانونی طریقے سے قدم اگے بڑھائے تو ترقی کی راہیں طے کرے گا۔

انہوں نے سیاسی احزاب وافراد کو قانون مندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ھر ملک میں پارلیمنٹ اھم فیصلہ کرتی ہے اورسبھی کو قانون کی مراعایت کرنی چاھئے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے پارلیمنٹ نمائندوں پرناظر قوانین کو ناقص ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : پارلیمنٹ ممبر ضروری ہے کہ مستقل ہو تاکہ مکمل ازادی کے ساتھ اپنے وظائف پر عمل کرسکے ۔

اس ملاقات کے اغاز میں پارلیمنٹ اسپیکر، ڈاکٹر لاریجانی نے پارلیمنٹ ، ملک کے داخلی اور بیرونی حالات کی مختصر رپورٹ حضرت آیت الله صافی گلپائگانی کے سامنے پیش کی ۔

اور اسی طرح ڈاکٹرعلی لاریجانی نے نفیس قران کریم جو حال ہی میں کتابخانہ پارلیمنٹ کی جانب سے تہیہ اورنشر کیا گیا ہے اس مرجع تقلید کی خدمت میں پیش کیا ۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬