03 October 2010 - 16:37
News ID: 1899
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے دین اسلام میں امامت کی اھمیت اور فلسفه غیبت امام عصر(عج) پہ اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی معاشرہ آیت‌الله خامنه‌ای کی رھبریت کی بنیاد پر با قدرت وعزت ہے ۔

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے، حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے پہلے سپاه خراسان رضوی کے اھل کاروں سے ملاقات میں سالروز شهادت امام صادق (ع) پہ تسلیت پیش کرتے ہوئے دین اسلام میں امامت کی اھمیت پہ نظرڈالی ۔

انہوں نے مزید کہا : امامت ، نبوت الھی کا تسلسل ہے اور امام شریعت نبوی کا محافظ و پیغمبروں کے راستے کو باقی رکھنے والا ہے ۔

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رھبر فقط رھبرنہی بلکہ موجودہ حالات میں عوام کو راستے دیکھتا ہے تاکہ خاموش نہ رہیں کہا : رھبر حق راستے کی تشخیص دیتا ہے تاکہ ھمیشہ مسلمان عزت ، افتخار وقدرت کے ساتھ قدم اٹھائیں ۔

انہوں نے فلسفہ غیبت امام عصر(عج) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اماموں کے گیارہ ساتھیوں نے ظالم حکومتوں کے مقابل قیام کیا اور جام شھادت نوش کیا کہا : خداوند متعال دنیا کے امادہ ہونے تک وجود امام زمان (عج) کی حفاظت کرے گا تاکہ اپ ظھور کے بعد عالمی حکومت تشکیل دیں سکیں ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا : زمان غیبت امام عصر(عج) میں ایک اسلام شناس فقیہ ، عادل، متقی ، متعهد، مدیر و مدبر منصب حکومت پر تخت نشین ہوگا تاکہ معاشرہ مناسب طریقے سے ادارہ ہوسکے۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ کے معروف استاد نے کہا : اج حضرت آیت‌الله خامنه ‌ای کی رھبریت کے سایہ میں اسلامی معاشرہ بطور احسن ادارہ ہورہا ہے اور اپ کا وجود اسلام کے باعث عزت وقدرت ہے ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬