رسا نيوزايجنسي - مرکزي انجمن اماميہ گلگت نے ايک ہنگامي اجلاس ميں انتہا پسندوں اور دھشت گردوں کي ناکہ بندي کا مطالبہ کيا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مرکزي انجمن اماميہ کا ہنگامي اجلاس فقير شاہ کي صدارت ميں منعقد ہوا جس ميں انجمن کے اراکين ، ذيلي انجمنوں ، طلباء تنظيموں کے اعلي عھدے دار اور علماء کرام نے شرکت کي ?
اجلاس ميں علاقے کي تازہ کشيدہ صوورتحال کا جائزہ ليتے ہوئے حاضريننے تاکيد کي : چند موقع پرست افراد حاليہ واقعات کي آڑ ميں موجودہ سياسي سيٹ اپ کو ناکام بنانے کے درپے ہيں اور سوچي سمجھي سازش کے تحت ضلع ديامر کے سادہ لوح اور امن پسند عوام کو اپنے مزموم مقاصد کي تکميل ميں گمراہ کرکے فرقہ واريت کي بھينٹ چڑھانے کي ناکام کوششوں ميں مصروف ہيں?
ان لوگوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ملت جعفريہ ہر قسم کي دہشت گردي اور انتہاپسندي کي روز اول سے مخالفت کرتي چلي آرہي ہے تاکيد کي : حکوت سے ہمارا يہ پرزور مطالبہ ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند چاہے جس مسلک سے متعلق ہو اسکے کيخلاف سخت قانوني کاروائي عمل ميں لائي جائے ?
فقير شاہ نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم نے ہميشہ وحدت و اتفاق اور امن و بھائي چارے بات کي ہے جس کا واضح ثبوت مختلف شيعہ تنظيموں اور اداروں کي جانب سے وقتاً فوقتاً اتحاد بين المسلمين اور امن کيلئے مختلف اجتماعات اور کانفرسز کا انعقاد ہے کہا : اس کے برعکس دوسري جانب سے ہمارے خلاف کفر کے فتوے صادر کئے جارہے ہيں اورمٹھي بھر شرپسند جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے درپے ہيں اور عوام ميں اشتعال پيدا کرنے کي کوشش کررہے ہيں ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ نفرت پيدا کر نا کوئي مشکل کام نہيں بلکہ لوگوں ميں محبت پيدا کرنا کمال ہے کہا : ہم ہميشہ امن و آشتي کي بات کرتے رہے ہيں ، تاريخ گواہ ہے کہ ہمارے علماء نے جنازوں پر بھي لوگوں کو صبر کي تلقين کي ہے بالخصوص حاليہ واقعات ميں جگلوٹ ميں بلتستان سے تعلق رکھنے والے معصوم طالب علم کي المناک شہادت اور اسي طرح صابر بوٹو اور نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کي شرپسندوں کے حملے ميں زخمي ہونے کے واقعات ميں ھماري خاموشي اس بات پر گواہ ہے ?
انہوں نے مزيد : صوبائي حکومت شاہرائے قراقرم کو شيعہ مسافروں کے سفر کيلئے محفوظ بنانے اور شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے شدت پسندوں کيخلاف فوري طور پر عملي کاروائي کرے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے