17 January 2012 - 18:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3681
فونت
سانحہ خانپورملتان کے خلاف ؛
رسا نيوزايجنسي - خانپورملتان چہلم کے جلوس ميں ہوئے بم بلاسٹ کے خلاف اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن ملتان ڈويژن کے اراکين نے پريس کلب کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا ?
ائي ايس او پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ? خان پور ميں چہلم امام حسين ع کے جلوس کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے خلاف اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن ملتان ڈويژن کے اھلکاروں اور کثير تعداد ميں طلبہ وعوام نے پريس کلب کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا ?

مظاہرے ميں شريک افراد نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردي، رانا ثناء اللہ، ملک اسحاق اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ?

مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے آئي ايس او ملتان کے ڈويژنل صدر جواد جعفري، سابق مرکزي صدر يافث نويد ہاشمي اور ديگر رہنمائوں نے کہا : اس المناک سانحہ ميں پنجاب حکومت ملوث ہے، بدنام زمانہ دہشت ملک اسحاق کو تو سيکيورٹي فراہم کي جاتي ہے ليکن محب وطن اور پُر امن شہريوں کو نہيں، پنجاب حکومت کي جانب سے دہشتگردوں کي سرپرستي کے باعث صوبے ميں ايسے واقعات رونماء ہو رہے ہيں اور ان واقعات ميں حکومتي مشينري برابر کي شريک ہے?

مقررين نے يہ کہتے ہوئے کہ ڈي پي او رحيم يار خان نے پہلے تو دھماکے کو تسليم کرنے سے ہي انکار کر ديا اور پھر اسے علم مبارک کے تاروں سے ٹکرانے اور بجلي کے ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ قرار دے کر اپنے آپ کو بري الذمہ قرار دينے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا : جائے وقوعہ پرموجود بم دھماکے کے شواہد نے انہيں اپني بات واپس لينے پر مجبور کرديا اور اسے خودکش حملہ قرار ديا گيا ?

رہنماوں نے اس سانحہ ميں رياستي انتظاميہ کوملوث بتاتے ہوئے ڈي پي او رحيم يار خان کو فوري طور پر معطل کئےجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : امام حسين ع کي ياد منانے والے نہتے عزاداروں پر حملے يزيديت کے گماشتوں کي کارروائي ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ يزيد کي اولاد آج بھي حسينيت کيخلاف برسرپيکار ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ يزيديت نے کربلا ميں بھي عبرت ناک شکست کھائي تھي اور اس دور ميں بھي يزيديت کو ناکامي کا منھ ديکھنا ہوگا کہا : خان پور ميں ہونے والا دہشتگردي کا يہ واقعہ سيکورٹي سخت ہونے کا دعوے کرنے والي پنجاب حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے شيعوں کے صبر کا امتحان نہ ليا جائے تاکيد کي : ہماري حب الوطني کو بزدلي سے تعبير نہ کيا جائے ، اس سانحہ ميں 24 بے گناہوں کي شہادت بہت بڑا سانحہ ہے?

مقررين نے واقعہ ميں ملوث ملزمان کي فوري گرفتاري کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : بدنام زمانہ دہشت گرد اور شيعيان حيدر کرار کے قاتل ملک اسحاق کا تعلق بھي ضلع رحيم يار خان سے ہے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬