29 February 2012 - 17:18
News ID: 3862
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے سانحہ گلگت کے خلاف منعقدہ احتجاجي ريلي ميں امريکا ، اسرائيل اور عالمي سامراجيت کو اس سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرايا ?
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے زير اھتمام کراچي ميں سانحہ گلگت کے خلاف احتجاجي ريلي نکالي گئي ?

اس رپورٹ کے مطابق اس احتجاجي ماتمي جلوس ميں سيکڑوں عزاداران امام حسين عليہ السلام شريک تھے جن کے ہاتھوں ميں سياہ اور سرخ علم تھے اور لبيک يا حسين عليہ السلام کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، يہ احتجاجي ماتمي جلوس مسجد شاہ خراسان سے نکالا گيا اور مسجد و امام بارگاہ علي رضا ايم اے جناح روڈ پہن کر ختم ہوا ہوا? شرکائے ماتمي جلوس نے امريکہ ،اسرائيل اور ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازي کي اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا کہ حکومت پاکستان امريکي دہشت گرد حکومت سے تعلقات منقطع کرے?

ايم ڈبليوايم کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے سانحہ گلگت بلتستان اور پارا چنار ميں نمازيوں پر وحشيانہ حملوں کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : عالمي سامراجيت اور شيطاني طاقتيں پاکستان کو داخلي طور پرعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ بس پر سفاک دہشت گردوں کا وحشيانہ حملہ اس بات کي غمازي کرتا ہے کہ خطے ميں حکومت کي کوئي رٹ قائم ہي نہيں ہے تاکيد کي : عالمي دہشت گرد امريکہ، اسرائيل پاکستان ميں ملت جعفريہ کا قتل عام کر کے پاکستان کو فرقہ واريت کي آگ ميں جھونکنا چاہتے ہے ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ نے يہ کہتے ہوئے کہ حکومت پاکستا ن کو چاہئے کہ امريکي نواز دہشت گردوں کے خلاف زباني جمع خرچ کرنے کے بجائے عملي کاروا ئي کرے اور ملک بھر ميں درجنوں مقدمات ميں ملوث امريکي نواز دہشت گردوں کو لگا م دے تاکيد کي : حاليہ حملے ميں درجنوں معصوم انسانوں کي شہادت ايک افسوس ناک اور نا قابل برداشت مقام ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬