07 March 2012 - 18:03
News ID: 3893
فونت
گلگت بلتستان کے گورنر:
رسا نيوزايجنسي – گلگت بلتستان کے گورنر نے امن وسلامتي کو گلگت بلتستان کي وراثت بتايا ?
پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، گلگت بلتستان کے گورنر نے پير کرم علي شاہ کي مرکزي اماميہ مسجد ميں حجت الاسلام سيد راحت حسين حسيني کے ہمراہ مشترکہ پريس کانفرنس ميں امن وسلامتي کو گلگت بلتستان کي وراثت بتايا ?

انہوں نے يہ کہتے گلگت بلتستان کے مکين گزشتہ 64 برسوں سے امن اور آشتي کا مظاہرہ کر رہے ہيں اور آج بھي اسي جذبہ کے اظہار کي ضرورت ہے تاکيد کي : کوہستان ميں رونما ہونے والا المناک سانحہ گلگت بلتستان کے ليے بہت بڑا الميہ ہے جس کا کوئي ازالہ ممکن نہيں ?

گورنر نے يہ کہتے ہوئے اس سانحہ ميں جو افراد شہيد ہوئے ان کا تعلق خواہ کسي بھي مسلک سے ہے، وہ گلگت بلتستان کے مکين ہيں اور وادي گلگت کا ہر باسي ان کے لواحقين کے غم ميں برابر کا شريک ہے تاکيد کي : دہشتگردوں کو گرفتار کرنے اور اس واقعہ کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے ليے ہمارے پاس جو بھي ممکنہ وسائل ہيں انہيں بروئے کار لايا جاے گا?

انہوں نے حجت الاسلام سيد آغا راحت حسين الحسيني کو تعزيت پيش کرتے ہوئے علاقہ ميں امن و امان کے حوالہ سے ان کے مثالي کردار کي تعريف کرتے ہوئے کہا : آئندہ ايک دو يوم ميں وزيرداخلہ رحمان ملک خود گلگت آکر اس علاقہ کے مکينوں کے تحفظات دور کريں گے اور سانحہ کوہستان کے اصل حقائق سے آگاہ کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬