24 April 2012 - 18:08
News ID: 4017
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے پاکستاني انتظاميہ سے گلگت کي مسجد اماميہ کو بلا تاخير نمازيوں کے لئے کھولے جانے کا مطالبہ کيا ?
حجت الاسلام  جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے گلگت ميں مرکزي جامع مسجد اماميہ کو سيل کئے جانے پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا ?

انہوں نے ايسي کاروائيوں کو امن کے لئے نقصان دہ بتاتے ہوئے کہا : مقامي اور مرکزي انتظاميہ کو دہشت گردوں اور امن پسند شہريوں ميں تميز کرني چاہئے ?

حجت الاسلام جعفري نے سانحہ کوہستان و چلاس کے مرکزي ملزمان کي گرفتاريوں پرحکومت کي طرف سے مصلحت پسندي اور سست روي پرتنقيد کرتے ہوئے مطالبہ کيا : حکومت انہيں فوري گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے لا کر قرار واقعي سزا دے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ انتظاميہ کرفيو نافذ کر کے نقض امن کے نام پر پرامن محب وطن پاکستانيوں کو گرفتارکر رہي ہے کہا : کراچي سے خيبر تک شيعہ نسل کشي کے با وجود ہم پاکستان کے قانون کا احترام کر رہے ہيں مگر حکومت کا ھم برتاو سمجھ سے بالاتر ہے?

ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم حکومت کي طرف سے يکطرفہ کئے جانے والے ايسے تمام اقدامات کي بھرپور مذمت کرتے ہوئے اورمرکزي حکومت سے مطالبہ کرتے ہيں کہ جامع مسجد اماميہ کو فوري طور پر نمازيوں کے لئے کھولے کہا : حکومت معصوم شہريوں کے خلاف کاروائياں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬