
رسا نیوز ایجنسی کے گزارش کے مطابق ، امام صادق علیہ السلام کے روز شهادت کے موقع پر ، مراجع تقلید میں سے حضرات آیات حسین وحید خراسانی و لطف الله صافی گلپایگانی ، تسلیت پیش کرنے اور صادق آل محمد علیہ السلام کے بلند مقام کے احترام میں برہنہ پا حضرت معصومه سلام اللہ علیھا کے روضہ پر عزا و ماتم کرتے ہوئے گئے ۔
اس گزارش کے مطابق ، یہ پروگرام آج ۱۱ بجے صبح ، پچیسویں شوال کو مراجع تقلید کے آفس کے سامنے سے شروع ہوا ، انجمنیں مراجع تقلید کے ساتھ ساتھ نوحہ و ماتم کرتے ہوئے غم و اندوہ کے عالم میں حضرت معصومه سلام اللہ علیھا کے روضہ پر پہونچیں اور اس روز غم کو کریمه اهل بیت حضرت معصومه سلام اللہ علیھا کے خدمت میں تسلیت پیش کیا ۔
قابل ذکر ہے ، ھر سال اسی وقت امام جعفر صادق علیہ السلام کے شھادت کے روز حسب سنت سابق ، حضرات آیات حسین وحید خراسانی و لطف الله صافی گلپایگانی ، برہنہ پا حضرت معصومه سلام اللہ علیھا کے روضہ پر برہنہ پا پیدل جاتے ہیں ۔