افغانستان کے نائب وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سیکورٹی مسائل کی بنا پر اس ملک کے پینتیس لاکھ افغان بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان نائب وزیرتعلیم محمد ابراہیم شینواری نے کہا ہے کہ سیکورٹی مسائل کی بنا پر حصول تعلیم سے محروم پینتیس لاکھ بچوں میں پچیس لاکھ لڑکیاں شامل ہیں-
افغانستان کے نائب وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی معیار کا نیچے ہونا اور اساتذہ میں عدم مہارت اس ملک کے تعلیمی شعبے کے دیگر مسائل ہیں-
افغانستان میں زیرتعلیم بیانوے لاکھ بچوں میں سے صرف اٹھارہ فیصد بچے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور باقی بیاسی فیصد بچے سیکورٹی مشکلات، غربت اور تعلیم کے فوائد سے لاعلمی کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے