رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کی حمایت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں میں سے ایک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج، بعض مسلم ممالک، مزاحمتی فرنٹ کیساتھ مخالفت کر رہے ہیں۔
یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے اتوار کے روز تہران میں فلسطینی پارلیمنٹ میں حماس کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ 'محمود الزہار' اور دیگر اراکین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو کچھ اختلافات کے باوجود جہان اسلام کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے۔
ظریف نے مزید بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست اور امریکی سے حمایت کرنے والے بعض اسلامی ممالک، اسلامی دنیا میں واپس آئیں اور جان لیں کہ اسرائیل کوئی ملک کے لیے قابل اعتماد دوست اور ساتھی نہیں ہے۔
اس موقع میں محمود الزہار نے فلسطین سے ایران کی حقیقی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت اور جہان اسلام کی حمایت کےساتھ جلد از جلد اسرائیل کا خاتمہ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/