رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے یا کوبیش کے ساتھ ملاقات میں کہا : امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے سامراجی طاقت کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ اور اسرائیل دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں، جس کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کے سلسلے میں صدی معاملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ایمان اور اس سے محبت رکھنے والے افراد امریکہ اور اسرائیل کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ناجائز صیہونی حکومت خطے کو نا امن کر رکھا ہے اور امریکی صدر اپنے ماسبق کی طرح ہر طرح سے اس ناپاک حکومت کی چمچہ گیری کر رہا ہے۔ روز بروز فلسطینی عوام پر بے گناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں مگر سامراجی حکومت اسرائیل کے مفاد کے لئے اس کی حمایت کر رہا ہے اور بعض عرب ممالک بھی ضمیر فروشی کی حد پار کرتے ہوئے ہر طرح سے اسرائیل کی مدد کر رہی ہے اور مسلمانوں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے ۔