22 October 2009 - 20:09
News ID: 458
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نے خبر دی :
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا: سٹیلائٹ چینل کے ذریعہ شیعہ سے مربوط مسائل دنیا کی سماعتوں تک پہونچایا جائے گا.
ايت اللہ ناصر مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی مرکز شیعه‌شناسی کے نئے تعلیمی سال کے اغاز کے پروگرام میں جو مدرسہ امیرالمومنین میں منعقد ہوا معارف و ثقافت اھل بیت (ع) سے دنیا کو اشنا کئےجانے کے سلسلے سے کہا : میں یہ نہی کہتا ہوں کہ معارف اھلبیت (ع) کی وضاحت کریں، فقط اسکی معرفی ہی دنیا کو اپنی طرف جذب کرلے گی

انہوں نے معارف اهل بیت(ع)  کی معرفی  کے سلسلے میں علماء کے سنگین وظائف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت دنیا ان معارف کی تشنہ ہے  اوراسلام سے اشنائی کے لئے یہ مناسب راستہ ہے

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یاد دھانی کی : شیعه ‌شناسی کا مقصد تمام زاویہ سےشیعوں کی شناخت ہے جیسا کہ اس وقت شیعوں کی  اکثریت،  شیعت کی تاریخ اورجغرافیا سے واقف نہی ہے  

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے مزید کہا : اس مرکز میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد امام زمان(ع) سے مربوط مسائل ، اپکے وجود کی دلیل سنی اور دیگر مذھب کی کتابوں کےایئنے میں مھارت حاصل کریں گے

آیت‌الله مکارم شیرازی نےمذہبی شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن کی جانب سے دینی مسائل میں بہت زیادہ شبہات پیدا کیے گئے ہیں. ان شبہات کا دنیا کو یکجا جواب چاہیے.


انہوں نے اس مرکز کو جمکران کے نزدیک بنائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا : اس مرکزکی بہت جلد ابتداء کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس میں تعلیم حاصل کرسکیں 

اپ نے اپروگرام کی ابتداء میں حضرت معصومہ(س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور حضرت فاطمہ معصومہ کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی.

انہوں نے سیستان وبلوچستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا : امید ہے کہ متعلقہ حکام اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنائیں گے

قابل ذکر ہے کہ یہ مرکز حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی کی سرپرستی میں اپنی کارکردگی انجام دے گا.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬