13 November 2012 - 22:06
News ID: 4784
فونت
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ماہ محرم کي ا?مد پر اپنے پيغام ميں حسين(ع) کے عزاداروں کو اھم نصيحتيں کرتے ہوئے تاکيد کي : عزاداري ميں قمہ زني جيسي خرافات اور توھين ا?ميز اعمال جو دشمن کے خوشي کا سبب اور انہيں انکے ناپاک مقاصد ميں کاميابي کا سبب بنے کو شامل کرنے سے پرھيز کرنے کي تاکيد کرتا ہوں ?
ماہ محرم کي ا?مد پرعزاداروں کو آيت الله مکارم شيرازي کي اھم نصيحتيں

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے سن 1434 کے محرم کي ا?مد پر ارسال کردہ اپنے پيغام ميں تاکيد کي: قيام امام حسين عليه السلام اور ان کے اھل حرم کي اسيري ھمارے زمانہ کے لئے اھم پيغامات کي حامل ہے جس سے نسل جوان کو ا?گاہي نہايت ضروري ہے جو خطيبوں، نوحہ خوانوں اور شعراء کا اھم وظيفہ ہے ?

اس مرجع تقليد کے پيغام کا مکمل متن يہ ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

ماہ محرم ماہ اگاہي اور بيداري ، ماہ عشق اور ماہ فداکاري ، ماہ عظمت و سربلندي ايک بار پھر ھم سبھي کے لئے اپني پوري ا?ب وتاب کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے ، شھيدوں کے سيد وسالار اور کے ان کے جانثاروں کي شھادت کا تذکرہ نئے انداز و گفتار و رفتار کا نياز مند ہے ?

حسين(ع) کے عزاداروں کا جمع غفير کونے کونے ميں عشق و محبت کي جلوہ گيري ميں مجلسوں کے برپا کرنے کے لئے خود کو امادہ کرہا ہے?

ليکن ہاں اس باعظمت اور عظيم الشان مجلسوں سے بخوبي استفادہ کرنے کے لئے جو ھرسال وسيع سے وسيع پيمانہ پر منعقد ہورہي ہيں چند نکات پر توجہ ضروري ہے :

1. امام حسين (عليه السلام) اور ان کے جانثاروں کي مدينہ سے روانگي سے ليکر کربلا اور شھادت تک ، اھل حرم کي اسيري کربلا سے کوفہ اور وہاں سے شام کا سفر اور پھر مدينہ کي واپسي، عصر حاضر کے لئے بہت سارے پيغامات کي حامل ہے ، جس کي جوان نسل کو سب زيادہ سننے کي ضرورت ہے جو خطيبوں ، نوحہ خوانوں اور شعراء کے ذريعہ بيان کي جائے ?

2. متعصب ، ضدي اور کوتاہ فکر دشمن ان مجلسوں سے جو اسلام اور مکتب اهل بيت (عليهم السلام) کي سربلندي کا سبب ہے سخت ناراضگي اور غصہ کا شکار ہے اور ان کي عظمت و بلندي سے ان کي دل خون ہے ، لھذا ضروري ہے کہ پوري جرا?ت کے ساتھ اس کا مقابلہ کريں اور سال بہ سال ماہ محرم کي مجلسيں بارونق منعقد کي جائيں مگر اس کے باوجود دھيان رہے کہ دشمن کو کسي قسم کا بہانہ فراھم نہ کيا جائے ?

3. عزاداري ميں قمہ زني جيسي خرافات اور توھين ا?ميز اعمال جو دشمن کے خوشي کا سبب اور انہيں انکے ناپاک مقاصد ميں کاميابي کا سبب بنے کو شامل کرنے سے پرھيز کرنے کي تاکيد کرتا ہوں ?

4. حسين(ع) کے عزادار مجلسوں ميں فضول خرچي سے پرھيز کرتے ہوئے زيادہ سے زيادہ علما و مبلغين کي فراھمي کي کوشش کريں ? ھم بھي اپني طاقت کے بقدر مبلغ فراھم کرنے کي کوشش کر رہے ہيں مگر ضرورتوں حديں ھمارے اور اپ کے تصور سے بالاتر ہيں ?

5. حسين(ع) کے پيارے عزاداروں مجلسوں کو قديم انداز ميں برپا کرنے ميں کوشاں رہيں، مجلسوں ميں جوانوں اور نوجوانوں کي شرکت کو مغتنم جانيں ، ان کا احترام کريں ، انہيں ان مجلسوں ميں شرکت کي حوصلہ افزائي کريں اور ان پر مقصد قيام عاشوراء اجاگر فرمائيں ?

6. محرم کے تمام پروگرام اسلام اور اسلامي نظام کي حفاظت کے لئے ہوں اور دشمنوں کي سازش خصوصا ان حالات ميں مکمل طور سے ہوشيار رہيں ?

7. محترم عزادار نماز پنجگانہ کي بحد اھميت ديں ، نماز جماعت کے برپا ہوتے وقت مجلسيں روک ديں اور نماز کے بعد مجلسوں کے سلسلہ کا ا?غاز کريں کيوں کہ نماز دين کا ستون ہے اور اس صاحب محرم کا پيغام بھي نماز کا قيام ہے ?

8. ديگر مذاھب کے مقدسات کي توھين سے پرھيز ، پڑسيوں کے حال کا لحاظ پاس ، کھانے کي پينے کي چيزوں ميں اسراف اور تبذير سے اجتناب اور بچي ہوئي چيزوں کو ضرورت مندوں تک پہونچانا، عام راستے کي صفائي ، امام بارگاہوں اور مسجدوں کي طھارت کا خيال شيعہ قوم کي بيداري کا بيانگر ہوگا اور ھم اخر ميں خداوند متعال سے اپ سبھي کے لئے اجر وجزا کے طلبگار ہيں اور مسلمانوں کي مشکلات کے حل اور اسلام کي عظمت و سربلندي ، دشمنوں کے شر سے حفاظت و سلامتي کے خواہاں ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬