سيد حسن نصرالله :
رسا نيوز ايجنسي ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري نے غزہ کے لئے اسلحہ پہوچانے کو بہت ضروري جانا ہے اور غزہ کے پائيداري ميں ايران و شام کے کردار کو پر رونق بيان کيا ہے ?

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري سيد حسن نصرالله نے شب پانچويں محرم الحرام کے عزاداري پروگرام ميں اس اشارہ کے ساتھ کہ علاقہ کي مستقبل مقاومت کے ذريعہ قائم ہوگا بيان کيا : فلسطين و لبنان اور دوسرے بہت سارے عربي ممالک ميں بے شمار بہادر پائے جاتے ہيں کہ جن کے ذريعہ اس علاقہ کي مستقبل لکھي جائے گي اور جن لوگوں نے عربي قوم کو بھيڑوں کے جھنڈ سے تعبير کيا ہے وہ لوگ خود بھيڑ ہيں اور اگر وہ خود کو بھيڑ جانتے ہيں تو ان کو يہ حق نہيں ہے کہ وہ تمام عربي قوم کو بھيڑيا کہيں ?
انہوں نے وضاحت کي : بعض عرب کے سربراہ و حکام اور ميڈيہ بھيڑيا ہو چکے ہيں ليکن عربي قوم عرب و مغرب کي سازش اور عربي حکام کي طرف سے فلسطين و لبنان کي پوري طرح بے توجہي کے با وجود ساٹھ سال سے صہيوني حکومت کے ساتھ شدت سے جنگ و مقابلہ کر رہي ہے اور يہاں تک کہ اس راہ ميں اپنا خون بھي دے رہي ہے ليکن بھيڑيا صفت اسي جگہ جاتے ہيں جہاں بھيڑيوں جيسي صفات والے جاتے ہيں اور شير و دلير مرد لوگ جس طرح دشمن کو لبنان و غزہ سے باھر بھگا چکے ہيں قوم کي مستقبل اپنے ہاتھوں سے لکھے نگے ?
نصرالله نے فسلطين کے سلسلہ ميں عربي حکام کے موقف کي شديد تنقيد کرتے ہوئے اظہار کيا : عربي ممالک کے ايک عرب حکومت کے حکام نے تاکيد کي ہے کہ فلسطين قوم سے زيادہ اميد نہيں رکھني چاہيئے ، يہ ان حکام کا اس وقت کہنا ہے جب کہ عربي حکام کي طرف سے فلسطينوں کو کسي بھي طرح کي مدد نہي دي گئي ہے بلکہ بعض عربي حکام غزہ کے محاصرہ ميں اھم کردار کرتے رہے ہيں ? يہاں پر ايک سوال پيش ا?تا ہے کہ يہ اسلحہ و ميزائل کس طرح غزہ پہونچي اور کس نے ايسا ميزائل جو صہيوني حکومت کے لڑاکو جہاز کو مار گرائے وہاں بھيجا ہے ?
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري نے تاکيد کي : اس وقت اس نکتہ کي طرف غور کرنا چاہيئے کہ کس نے اس مقاومت کو يہ صلاحيتيں دي ہے کہ اپنے پيروں پہ کھڑا ہو جائے اور جنگ کرے ، تل ابيب اور قدس پر ميزائل برسائے اور اسرائيل کے لڑاکو وسائل کو نابود کرے ? اس امور ميں ايران اور شام کا کردار دوسري مرتبہ نمايا ہے اور عرب اس وقت اپنے گناہ کا فخر سے اعتراف کر رہے ہيں کہ غزہ کا محاصرہ کيا ہے يہ اس حالت ميں ہے کہ ايک حقيقي عرب و سچے مسلمان کو چاہيئے کہ غزہ ميں اسلحہ بھيجيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے