حجت الاسلام شيخ مرزا علي:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شيخ مرزا علي نے تاکيد کي : گلگت بلتستان ميں سوچي سمجھي سازش کے تحت دہشت گردوں کو ابھارا جا رہا ہے ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شيخ مرزا علي ، شيخ فضل علي اور شيخ شرافت نے مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا: گلگت بلتستان ميں دہشت گردي کے واقعات ميں تيسرے ہاتھ کا ملوث ہونا خارج از امکان قرار نہيں ديا جاسکتا?
شيخ مرزا علي نے گلگت دہشت گردي ميں تيسرے ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان پيش کرتے ہوئے کہا: حکومت قانون کي عملداري قائم کرنے ميں ناکام ہوچکي ہے اس لئے دہشت گردي ميں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شيعہ علماء کونسل ملک بھر ميں دہشت گردي اور لاقانونيت کي مذمت کرتي ہے کہا: گلگت بلتستان کي حساسيت کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردوں کي سرکوبي کے لئے عملي اقدامات کرنا ہوں گے ?
شيعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر نے يہ کہتے ہوئے کہ گلگت بلتستان ميں شيعہ سني کا کوئي جھگڑا نہيں ہے تمام مسالک کے مابين مذہبي ہم آہنگي ہے مگر دہشت گردوں کا ايک گروہ خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے تاکيد کي : 2012 گلگت بلتستان کي تاريخ کا سياہ ترين سال رہا، اس سال سانحہ کوہستان ، سانحہ چلاس اور سانحہ لولو سر جيسے واقعات ہوئے جس ميں درجنوں افراد کو دہشت گردي کي بھينٹ چڑھايا گيا ?
انہوں نے شہيد ضياء الدين کے قتل کو آج تک کے لئے معمہ بتاتے ہوئے کہا: سازش کرنے والے عناصر کي نشاندہي نہيں ہوسکي اور سانحہ لولو سر سے پہلے استورجيل سے خطرناک قيدي فرار کرائے گئے اور اب چيتا کالوني سے ہائي پروفائل قيديوں کو فرار کرايا گيا جو الميہ ہے ?
شيخ مرزا علي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان ميں ہميشہ توازن کي پاليسي اپناتے ہوئے اور مولانا عبيداللہ کے قتل کے بعد ايم پي او کے تحت علماء کرام کو گرفتار کر کے غير محفوظ مقام پر منتقل کيا گيا اظھار کيا : غذر دہشت گردوں کي آماجگاہ بنتا جا رہا ہے لھذا ايم پي او ختم کيا جائے ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ سيونيورسٹي کے ماحول کو بيروني عناصر نے خراب کيا ، حکومت نصاب تعليم کے عبوري فارمولہ کو قابل عمل بنائے اور شہيد ضياء الدين رضوي کے قاتلوں کي گرفتاري يقيني بنانے کے لئے ڈيوٹي پر موجود پوليس اور ايف سي اہلکاروں کو بھي شامل تفتيش کيا جائے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے