شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے کہا : گلگت بلتستان محل وقوع کے اعتبار سے غير معمولي اہميت کا حامل ہے حکومت خطہ کي سيکورٹي اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کيلئے سنجيدہ اقدامات اٹھائے?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے کہا : گلگت بلتستان محل وقوع کے اعتبار سے غير معمولي اہميت کا حامل ہے حکومت خطہ کي سيکورٹي اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کيلئے سنجيدہ اقدامات اٹھائے?
گلگت بلتستان کي صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ عارف حسين واحدي نے کہا : گلگت بلتستان محل و قوع کے اعتبار سے غيرمعمولي اہميت کا حامل علاقہ ہے?
انہوں نے بيان کيا : ملک ميں پائيدار امن کے قيام کيلئے ضروري ہے کہ سنجيدہ اور دير پا اقدامات اُٹھائے جائيں، کراچي، کوئٹہ اور گلگت بلتستان کے حوالے سے سنجيدہ کوششوں کي ضرورت ہے?
شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے کہا : ايک سازش کے تحت ان اہم علاقوں ميں حالات کو خراب کرنے کي کوشش کي جا رہي ہے جو کہ انتہائي تشويش ناک ہے?
علامہ عارف حسين واحدي نے زور دے کر بيان کيا : اگر مقتدر حلقوں نے صورتحال کي طرف توجہ نہ دي تو حالات مزيد بغر سکتي ہے اس ليے ضروري ہے کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے تدارک کيلئے اقدامات کئے جائيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے