22 December 2012 - 16:49
News ID: 4913
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوز ايجنسي ـ ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے شيخ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادري کي پاکستان آمد کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا : سربراہ تحريک منہاج القرآن کے نظريہ کا احترام کرتے ہيں?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے شيخ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادري کي پاکستان آمد کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا : عرض وطن کو خوشحالي کي طرف گامزن کرنے و صحيح معنوں ميں جمہوري اسلامي و فلاحي رياست بنانے کيلئے تمام مثبت و تبديلي کي سوچ رکھنے والي قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، سربراہ تحريک منہاج القرآن کے نظريہ کا احترام کرتے ہيں?

سيد ساجد علي نقوي نے تحريک منہاج القرآن کے سربراہ و ممتاز ديني اسکالر علامہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادري کي پاکستان آمد پر انہيں خوش آمديد کہتے ہوئے اپنے خصوصي پيغام ميں کہا : ڈاکٹر طاہر القادري کي وحدت امہ کيلئے کوششيں قابل قدر ہيں?

انہوں نے کہا : ملک ميں نتيجہ خيز تبديلي،عدل و مساوات کا قيام ،عوام کي خوشحالي و ان کا معيار زندگي بلند کرنے کيلئے تمام مثبت سوچ رکھنے والي قوتوں کو وسعت قلبي کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکٹھا ہونا ہوگا کيونکہ ملک کو درپيش مسائل کا حل صرف اور صرف اتحاد ميں مضمر ہے جس کے ذريعے ملک و قوم کيخلاف کي جانے والي سازشوں کو ناکام بنايا جاسکتا ہے? 

شيعہ علما کونسل کے سربراہ نے کہا : پاکستان اس وقت انتہائي نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک ميں توانائي ، مہنگائي بحران سے لے کر پورا ملک دہشت گردي و بدامني کي آگ ميں جل رہا ہے?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا : ملک ميں مثبت و واضح تبديلي کيلئے ضروري ہے کہ عوام آئندہ مثبت، محب وطن اور ايماندار نمائندوں کا چنائو کريں تا کہ ملک کو جديد خطوط پر استوار کرکے ترقي کي راہ پرگامزن کيا جاسکے?

ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے کہا : ڈاکٹر محمد طاہر القادري کے ملکي حالات کے تناظر ميں نظريات کے درست اطلاق کے ذريعے، مثبت سوچ اور رويوں کي ترويج کے باعث ہے دير پا امن قائم کيا جا سکتا ہے اور اسے ترقي کي راہ پر گامزن کيا جاسکتا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬