01 January 2013 - 13:12
News ID: 4953
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے عصر حاضر کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دين کي تبليغ کو جہاد اکبر جانا ہے اور اس تاکيد کے ساتھ کہ دشمنوں کي طرف سے حملہ کے مقابل خود کو غير فعال نہيں کرنا چاہيئے بيان کيا : روز بروز دشمنوں کي طرف سے مخالفت کے با وجود اسلام و اھل بيت (ع) کے مکتب کي عظمت ميں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے ايران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم ميں طلاب و علماء کي شرکت کے ساتھ منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج ميں امام حسين عليہ السلام و شہدائے کربلا کے چہلم کي مناسبت پر تعزيت پيش کرتے ہوئے مبلغين کي خدمت ميں شفارش کي اور مختلف تبليغي مواقع پر مختلف ممالک اور اس ملک کے مختلف شہروں ميں مبلغين کي موجودگي کو حوزات علميہ کي برکت جانا ہے ?

مرجع تقليد نے سورہ فصلت کي ا?يہ ?? کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : يہ ا?يت شريفہ بہترين مبلغ اور داعيان الي اللہ اس کو جانتا ہے جو ان تين مسئلہ کا لحاظ رکھتا ہو ، پہلا مسئلہ يہ ہے کہ وہ خدا کي طرف دعوت ديتا ہو اور لوگوں کو خدا سے نزديک کرتا ہو ، دوسرا مسئلہ يہ ہے کہ عمل صالح انجام ديتا ہو اور اس کا عمل اس کے قول کے مطابق ہو ، تيسرا اصول يہ ہے کہ الھي مبلغين حق کے سامنے تسليم ہوں اور اس کو رسما قبول کرتے ہوں ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے وضاحت کي : بعض لوگوں نے اس ا?يہ کے شان نزول ميں بيان کيا ہے کہ يہ بلال حبشي کے سلسلہ ميں ہے ، ہو سکتا ہے يہ بھي ايک مصداق ہو کيونکہ انہوں نے اس زمانہ ميں تبليغي امور انجام ديا ہے ، الله اکبر و اشهد ان لا الله کي صدا شرک ا?لود فضا ميں بيان کيا ليکن اس کے کامل مصداق انبياء ، اولياء ، خطباء اور علماء کو شامل کرتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬