حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے تاکيد کي: امام حسن عسکري(ع) نے روحانيت اور تبليغ کے ذريعہ اجتماعي طرز زندگي و حکمراني جيسے معاملات ميں لوگوں کي رہنمائي کي ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے روحانيت اور تبليغ کے ذريعہ اجتماعي طرز زندگي و حکمراني جيسے معاملات ميں امام حسن عسکري کي رہنمائي کارگر جانا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام حسن عسکري عليہ السلام نے قرآن کريم کے ساتھ ساتھ سنت و سيرت رسول اکرم(ص) اور امير المومنين حضرت علي عليہ السلام سميت اپنے اجداد سے وديعت ہونے والے علم ، مرتبہ ، منزلت ، روحانيت اور عمل کے ذريعے اپنے وقت کے عام انسان ، عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدايت فراہم کي کہا: اس کے اثرات ان کے دور ميں، ان کے معاشرے اور ماحول ميں واضح انداز ميں مرتب ہوئے اور کثير تعداد ميں لوگ راہ حق اور سچائي کي طرف متوجہ ہوئے ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امام حسن عسکري عليہ السلام نے اپني روحانيت اور تبليغ کے ذريعے انفرادي اور اجتماعي زندگي ميں انسانوں کي رہنمائي فرمائي کہا : ا?پ نے اجتماعي طرز زندگي اور حکمراني جيسے معاملات ميں بھي لوگوں کو ان کي ذمہ داريوں سے آگاہ کيا اسي لئے آپ کي سيرت آج بھي دنيا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے ?
سيد ساجد علي نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دور حاضر ميں دنيائے انسانيت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چيلنجز کا سامنا ہے اور انساني معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہيں اس ميں انسانوں کو ہدايت اور روحانيت کي ضرورت ہے کہا: حضرت امام حسن عسکري عليہ السلام کي سيرت کا مطالعہ اور اس پر عمل انساني حيات کے لئے نجات بخش ہے لہذا ہميں چاہئے کہ ہم انکي سيرت اقدس پر عمل کرکے انسانيت کو مسائل سے نجات دلائيں اور حقيقي اسلامي و جمہوري سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزين معاشرے تشکيل ديں اور اپنا انفرادي و اجتماعي کردار ادا کريں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے