شيعہ علماء کونسل پاکستان نے ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے بيان کيا : قائد ملت جعفريہ پاکستان و سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل علامہ سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر 12سي7ربيع الاول تک ملک بھر ميں ہفتہ وحدت منايا جائے گا?
![شيعہ علماء کونسل پاکستان](/Original/1391/11/03/IMAGE634944715742031250.jpg)
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے بيان کيا : قائد ملت جعفريہ پاکستان و سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل علامہ سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر 12سي7ربيع الاول تک ملک بھر ميں ہفتہ وحدت منايا جائے گا?
اس دوران ملک بھر ميں عيد ميلاد النبي (ص) کي محافل منعقد اور جلوس و ريلياں نکالي جائيں گي?
انہوں نے ملک بھر ميں عيد ميلاد النبي (ص) کي محافل اور جلوسوں کو مکمل سيکورٹي فراہم کرنے کا مطالبہ کيا ہے ?
علامہ سيد ساجد علي نقوي نے شيعہ سني بھائيوں سے کہا : عيد ميلاد النبي (ص) کے جلسوں اور جلوسوں ميں بھر پور شرکت کر کے دنيا پر ثابت کريں کہ دشمن کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے?
انہوں نے کہا : حضرت محمد مصطفي? (ص) کي ذات گرامي مسلمانوں کيلئے سب سے بڑا مرکز اتحاد ہے اور تعليمات پيغمبر اسلام (ص) پر عمل پيرا ہو کر ہي دنيا اور آخرت ميں کاميابي حاصل کي جا سکتي ہے?
سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل نے کہا : دشمن مسلمانوں ميں انتشار اور نفاق پيدا کر کے ہميں ايک ايک کر کے ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ ہم نے دشمن کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کيلئے آپس ميں اتحاد وحدت کو فروغ دينا ہے?
انہوں نے کہا : حکومت اور انتظامي ادارے سيکورٹي کے حوالے سے فول پروف انتظامات کريں، عوام سيکورٹي کے حوالے سے چکنا رہيں اور دشمن کي سازشوں کو باہمي اتحاد سے ناکام بنائيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے