رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان میں شرعی تنظیم کے صدر اور بعلبک کے امام جمعہ نے اس ہفتہ بعلبک لبنان کے السیده خوله مقام میں اپنے جمعہ کے خطبہ کے درمیان اس ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کے نزدیک ہوئے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : صہیونی غاصب اسرائیل حکومت اور تکفیری وحشی تحریک اس خوفناک جرائم کے پشت پردہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : لبنانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ سیکورٹی فورس کے ساتہ تعاون کریں اور اس ملک کی سلامتی میں مدد کریں ۔
لبنان کے اس عالم دین نے اس دھماکہ کو سلسلہ وار جانا ہے اور بیان کیا : لوگوں کو چاہیئے ایسی گاڑیاں جس میں دھماکہ خیز اشیاء ہوں اس سے ہوشیار رہیں اور اس طرح کے حادثہ پیش آنے سے پہلے اس کو ناکام بنانے کی کوشش اختیار کریں ۔
حجت الاسلام شیخ یزبک نے تاکید کی : وہ حکومت جو عوام کی سلامتی کی حفاظت نہیں کر سکتی ہو ایسی حکومت پر افسوس کرتا ہوں لبنان کی عوام کب تک اس طرح کے حادثہ کو برداشت کرے ۔
انہوں نے نماز جمعہ کے خطبہ کے اختمام میں لبنان کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اتحاد و ایکجہتی کی حفاطت کے ساتہ اس ملک کی مدد کریں اور اس کو آباد کرکھیں ۔