08 December 2009 - 21:28
News ID: 657
فونت
آیت الله وحید خراسانی کا عید غدیر کے موقع پر ایک بیانیہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی عید غدیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اهل بیت علیهم السلام کے فضایل کی ترویج و نشر کی کوشش اور احقاق حق کی کوشش کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله وحید خراسانی مرجع تقلید نے عید غدیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اهل بیت علیهم السلام کے فضایل و مناقب کی ترویج و نشر کی کوشش اور انکی مظلومیت کو دور کرنے کی تاکید کی ہے ۔ 
 

ان کے بیانیہ کا مختصر حصہ یہ ہے :
 
 
بسم الله الرحمن الرحیم


قال الله تعالی : “وَأَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِی الْأَمْرُ”


قرآن مجید میں روز حسرت روز قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے وہ روز کہ بہشت کے درجات صالحہ و اچھے اخلاق اور مراتب علم و ایمان و اعمال کے کمیت و کیفیت سے متعلق ہے “یَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ”،”وَلِکُلٍّ دَرَجَاتٌ مِمَّا عَمِلُوا”. اشقیا نیکی کے نہ ہونے کی حسرت میں اور نیک مندان اپنے بلند و بالا مقام کے حسرت میں ۔
 


شیخ مفید نے امام حسن بن علی علیهما السلام سے حدیث نقل کرتے ہیں کہ امام نے فرمایا " جو شخص بھی دل سے مجھے چاہنے والا ہو اور ہاتھ و زبان سے میری مدد کرنے والا ہو وہ میرے ساتھ اس غرفہ میں ہے جس میں ھم لوگ ہیں " ۔ کوئ بھی مقام خاتم انبیاء اور ان کے وصی کے مقام کے بلند نہی ہے کہ تمام انبیا و اولیا قیامت کبری میں لوای حمد کے سائے میں مقام محدود میں صدر نشین ہیں جس کے سلسلہ میں خدا وند عالم فرماتا ہے : عَسَى أَنْ یَبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَحْمُودً اور رسول خدا صلی الله علیه و آله فرماتے ہیں : " آدم فمن دونه من الأنبیاء تحت لوائی " عصمت و طھارت کے دل سے محب ہوں اور ہاتھ و زبان سے  مدد کرنے والے ہوں وہ نبوت و امامت کے همنشین شمس و قمر و نجوم آسمان ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬