12 December 2009 - 16:05
News ID: 669
فونت
بحرین کے شیعی راھنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله شیخ عیسی قاسم نے مغرب میں آزادی کے نام پر آزادی کے نعرہ کی شدید انعقاد کرتے ہوئے تشریح کی کہ اگر مغرب کا باشندہ اسلام کو اچھی طرح پہچان لیں تو وہ لوگ اسلام کے عاشق ہو جائیں ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق آیت الله شیخ عیسی قاسم بحرین  کے شیعوں کے راھنما نے اس ملک کےشهر « دراز » کے مسجد امام صادق (ع) میں شیعوں کی کثیر موجودگی کے درمیان تقریر کرتے ہوئے مغرب کی جھوٹھے آزادی نعرہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا : مغربی جو آزادی کا نعرہ لگانے والے ہیں اور اپنے آپ کو آزادی کے علم بردار سمجھتے ہیں ابھی بھی سوئیٹزر لینڈ میں چار عدد مناروں کے وجود کی وجہ سے مایوس ہیں اور مسلمان خواتین کے سر پر بندھے چھوٹے سے حجاب کی صورت میں کپڑے سے ھراس و پریشان ہیں ۔


انہوں نے کہا : مغربی آزادی کے بہانہ سے دوسرے ملکوں کو غصب کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور تمام ملکوں میں آزادی کی پیروی نہی کرنے کی بات کہ کر بہت ہی غم و غصہ کا اظھار کرتے ہیں لیکن چار عدد منارہ اور مسلمان خواتین کے سر پر حجاب کے عنوان سے کپڑے کی چھوٹے ٹکڑے سے اس قدر ھراسان و پریشان ہیں کہ ٹررسٹ کے بھانہ سے اسلامی انجمن و آرگنائیزیشن کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔


آیت الله قاسم نے مغربیوں کو اسلام سے خوف کرنے سے متھم کیا اور تشریح کی : مغرب کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر دنیا کے لوگ اسلام ناب کو پہچان لیں تو بہت ہی شدت کے ساتھ اس کو ماننے لگینگے اور یہ دین ان کے قلبوں میں پھیل جائیگا یہی وجہ  ہے کہ سامراجی طاقت اسلام سے ڈر رہے ہیں اور تمام استبداد و سامراج و فریبکاران اپنے فائیدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام و مسلمیں سے دشمنی بڑھا رہے ہیں اور اسلام کے حقیقی چہروں کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬