15 July 2014 - 18:12
News ID: 7020
فونت
حماس:
رسا نیوز ایجنسی - مقاومت اسلامی فلسطین "حماس" کے ترجمان نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات میں غاصب صھیونیت اور گروہ مقاومت کے مابین جنگ بندی باتیں محض دھوکہ ہیں ۔
سامي ابوزهري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی فلسطین "حماس" کے ترجمان سامی ابوزهری نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات میں غاصب صھیونیت اور گروہ مقاومت کے مابین جنگ بندی باتیں محض دھوکہ اور چالبازی ہیں ۔


ابوزھری نے غاصب صھیونیوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل پر شدید تنقید کی اور کہا: اسرائیل، غزہ کی عوام کا قتل عام کر کے اپنی حالیہ ہار کا تدارک کرنا چاہتا ہے ۔


ابو زهری نے حماس کے سیاسی شعبہ کے ذمہ دار خالد مشعل کے ترکی کے سفر کے حوالہ سے نشر کی گَئی جھوٹی خبروں اور پروپگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے کہا: خالد مشعل قطر کے دار الحکومت دوحہ میں ہیں ترکی نہیں گئے ہیں ۔


حماس کے ترجمان نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں محمود عباس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: محمود عباس کی حکومت نے غزہ پٹی کی امداد میں بخوبی نہیں عمل کیا ۔
ابو زهری کے بیان کے مطابق خود محمود عباس کی حکومت، غزہ کے حالیہ حادثہ کی ذمہ دار ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬