رسا نیوز ایجنسی - عراقی سنی علماء کونسل کے سربراہ نے دھشت گرد گروہ داعش کے حامی مولویوں کی تنخواہیں بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی سنی علماء کونسل کے سربراہ شیخ خالد الملا نے وزیر آعظم کونسل، سنی وقف بورڈ اور عراقی وزارت خزانہ کو ارسال کردہ اپنے خط میں دھشت گرد گروہ داعش کے حامی مولویوں کی تنخواہیں بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا: عراقی سنی علماء کونسل نے وزیر آعظم کونسل کی سکریٹیٹ، سنی وقف بورڈ اور عراقی وزارت خزانہ کو ارسال کردہ خط میں دھشت گرد گروہ داعش کے حامی مولویوں کی تنخواہیں بند کئے جانے کی تاکید کی ہے ۔
شیخ خالد الملا نے ان علماء کی مساجدوں کو بھی بند کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دھشت گرد گروہ داعش کے حامی اکثر مُلّا اور ائمہ مساجد بہت بڑی رقم دریافت کرتے ہیں اور یہ گروہ شرعی و قانونی لحاظ سے حکومتی تنخواہیں لینے کے حقدار نہیں ہیں کیوں کہ ان کے ہاتھ بے گناہ عوام کے خون سے رنگین ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے